کلی لمڑان کے قریب مسلح افراد کی ڈی ایس پی پشین کی گاڑی پر فائرنگ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، ملزمان فرار

بدھ 22 نومبر 2017 21:50

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) بلوچستان کے ضلع پشین کے کلی لمڑان کے قریب مسلح افراد کی جانب سے ڈی ایس پی پشین کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم ڈی ایس پی سمیت دیگر اہلکار محفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشین کے کلی لمڑان کے قریب مسلح موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے ڈی ایس پی جمیل احمد کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم ڈی ایس پی سمیت دیگر اہلکار محفوظ رہے ارو گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا واقعہ کے بعد ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس کی جانب سے قریبی علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش کیلئے کارروائی جاری ہے ۔

بتایاجارہاہے کہ پولیس آفیسر پولیو ٹیموں کی نگرانی کرنیوالے اہلکاروں کی مانیٹرنگ کیلئے علاقے میں موجود تھے ۔تاہم ای پی آئی حکام کے مطابق انہیں اس سلسلے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں