پشین ،انسانی اسمگلروں کے کاربارمیںملوث افرادکے خلاف موثرکارروائی کی ضرورت ہے،صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام مولانافیض

پیر 20 نومبر 2017 22:19

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرمولانافیض محمدنے کہاہے کہ انسانی اسمگلروں کے کاربارمیںملوث افرادکے خلاف موثرکارروائی کی ضرورت ہے پاکستان میں بے روزگاری کی وجہ سے ہمارے نوجوان دیگرممالک کارخ اختیارکررہے ہیں جوانسانی اسمگلروں کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں پیر کو انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ تربت میں دلخراش واقعہ نہایت افسوس ناک اورقابل مذمت عمل ہے جس سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کی بدنامی ہوتی ہے مستقبل میں ایسے برے اعمال کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں ،بدقسمتی سے یہاں ملک اورصوبے میں روزگارکے مواقع نہیں ہیں اس لئے غریب لوگ باہرممالک جانے پرمجبورہوتے ہیں اورہرسال مختلف ممالک میں سینکڑوں لوگ مرتے ہیںمتعددایسے واقعات منظرعام پراچکے ہیں کہ غیرقانونی طورپربیرون ملک جانے والے نوجوان سفرکی مشکلات کے باعث راستے میں دم توڑگئے یاپھرکسی ملک کے سرحدی سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں نشانہ بن گئے انہوں نے کہاکہ ایسے انسانیت سوزواقعات اسلامی تعلیمات اورہماری روایات کے منافی ہیںانسانی اسمگلرزکے خلاف موثرکاروائی کی جائے انہوں نے کہاکہ بے گناہ مزدوروں کوقتل کرنے سے نفرت اورتعصب میں اضافہ ہوگاصوبے میںکئی غیرملکی ایجنسیاں سرگرم عمل ہیں حکومت کوچاہیے کہ وہ لوگوں کے اندراحساس محرومی ختم کرے،بے روزگارنوجوانوں کوروزگارفراہم کرے اگراپنے ملک میں روزگارکے وسیع مواقع مسیرہوں توپھریہ نوجوان بیرون ملک جانے سے گریزکریں گے انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کوبھی غیرقانونی طورپرایجنٹوں کے ذریعے بیرون ملک جانے سے گریزکرناچاہیے کیوں کہ انسانی اسمگلرزدولت کے لالچ میں نوجوانوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں