پشین، باشعور عوام کے تعاون ہی سے علاقے سے منشیات سمیت دیگر جرائم کا خاتمہ ممکن ہے ،ڈی پی او

پیر 20 نومبر 2017 19:54

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حلیم اچکزئی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ امن وامان کے لحاظ سے مثالی ضلع ہے باشعور عوام کے تعاون ہی سے علاقے سے منشیات سمیت دیگر جرائم کا خاتمہ ممکن ہے شہر میں امن وامان کی بہترین صورتحال کو ہر گز خراب نہیں ہونے دینگے قانون شکن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ڈسٹرکٹ میں امن اور سماج دشمن عناصر کو جگہ نہیں ملے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پشین کا چارج سنبھالنے کے مو قع پر قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پشین ہمارا مشترکہ گھر ہے گھر کی حفاظت سب کو ملکر کرنا ہوگا علاقے کے عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے اردگرد مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھے اور بنا چھان بین کے بغیر اجنبی لوگوں کو گھراور دکان کرائے پر دینے سے گریز کریں عوام کے تعاون ہی سے پولیس کا مورال بلند ہے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے ملزم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا پولیس فورس عوام کی خادم ہے شہریوں کے جائز شکایات کیلئے میرے دروازے ہمیشہ کھولے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں