پشین میں گھیر ہ تنگ ہوتے ہی جرائم پیشہ عناصر کانواحی علاقوں کا رخ ، علاقہ مکین سخت مشکلات سے دوچار

بدھ 15 نومبر 2017 21:18

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء)جرائم پیشہ افراد نے ڈسٹرکٹ کے بی ایریا میں ڈھیرے ڈال دیئے ،علاقہ مکین پریشانی میں مبتلا۔

(جاری ہے)

پشین شہر میں گھیر ہ تنگ ہوتے ہی جرائم پیشہ عناصر نے ڈسٹرکٹ کے نواحی علاقوں کا رخ کرلیا جس سے علاقہ مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے دن دہاڑے لوگوں کو زبردستی تنگ کرکے گن پوائنٹ موٹرسائیکلیں چھیننے کی وارداتیں شدت اختیار کرتی جارہی ہے مزحمت پر شہریوں کو زدکوب کرکے زخمی کیا جاتا ہے خو ف میں مبتلا بی ایریا کے عوام خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے علاقہ مکینوں کے مطابق دوران سفر دیہات کے راستوں پر سیکورٹی نہ ہونے کے باعث سڑکیں سنسان ہوتی ہیں ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں