امن و امان کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف سختی سے نمٹا جائے گا ،ڈی پی او پشین

بدھ 15 نومبر 2017 21:18

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پشین محب اللہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کررکھا ہے امن وامان کی راہ میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا امن وامان کی بحالی کیلئے محکمہ پولیس بہتر اقدامات کررہی ہے شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت مختلف شاہراہوں پر پولیس کی نفری سخت کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب کے صدر سمیع ترین کی قیادت میں ملنے والی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایس ایچ او حاجی حزب اللہ ترین سب انسپکٹر روزی خان لمڑ ذیشان احمد لطیف عادل سلیمان ترین بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کو یقینی بناتے ہوئے پولیس اقدامات کررہی ہے امن وامان کی بہتر صورتحال کوہر صورت برقرار رکھا جائیگا فرائض میں غفلت کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائیگی عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے اردگرد مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھتے ہوئے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا سلسلہ برقرار رکھے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں