سرد علاقوں میں گیس ٹیرف سلیب صفر سے 500کرنے کے مطالبے کو فوری طور پر تسلیم کرکے غریب عوام کو ریلیف دیا جائے،پشتونخواملی عوامی پارٹی
منگل 14 نومبر 2017 22:09
(جاری ہے)
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ضلع کوئٹہ سمیت اس صوبے اور ملک میں تمام سرد علاقوں کے غریب عوام اپنے بچوں اور گھرانوں کی سردی سے حفاظت کی خاطر گیس کا استعمال کرتے ہیں اور ان علاقوں کے عوام کیلئے سلیب ریٹ صرف اور صرف صفر سے 100تک موجودہ حد انتہائی کم ہے اور ان علاقوں کے گھرانوںمیں افراد کی تعداد بھی زیادہ ہوتی ہے اور شدید سردی کے موسم میں صرف انسانی جانوں کی حفاظت کی خاطر زیادہ گیس استعمال ہوتی ہے ۔
لہٰذا انسانی جانوں کی حفاظت کی خاطر ریلیف ہر حکومت وقت کی آئینی اور قانونی طور پر اولین ذمہ داری ہے اور یہ جائز مطالبہ غریب عوام کی مکمل اکثریت کا احاطہ کرتا ہے ۔ جبکہ موجودہ سلیب ریٹ صفر سے 100کے بعد مسلسل اس طرح بڑھتی ہے کہ انتہائی کم اور غریب گھرانے کا گیس کا ماہانہ بل بھی ناقابل برداشت ہوجاتا ہے ۔ جبکہ ملک کے گرم علاقوں میں مختصر گھرانوں اور صرف کھانے پکانے کے چولہے کیلئے گیس کا ماہانہ استعمال صفر سے 100کی ٹیرف حد عبور نہیں کرتی ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سردی کے شروع ہونے کے ساتھ ہی کوئٹہ سمیت پشین اور دوسرے علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر میں مسلسل کمی اور اس کا غائب رہنا شروع ہوگیا ہے جو متعلقہ گیس حکام کی جانب سے اس فوری اور بنیادی مسئلے کو سنجیدہ بنیادوں پر حل کرنے میں عدم دلچسپی ، کاہلی اور ہمارے غریب عوام کے ساتھ گیس حکام کی مسلسل دشمنی کا ثبوت ہے جو قابل مذمت اور مزید ناقابل برداشت ہے کیونکہ سردی کے اس موسم میں دن رات ہر گھر ، دکان ،دفاتر سمیت ہر جگہ بروقت گیس کی فراہمی ہی سردی سے بچائو کا واحد ذریعہ ہے ۔ لہٰذا وفاقی حکومت وزارت پٹرولیم کے اعلیٰ حکام ان حقائق کو جلد سے جلد تسلیم کرکے سلیب ٹیرف ریٹ کی حد صفر سے 500تک کرنے کی منظوری دیتے ہوئے فوری طور پر اس پر عملدرآمد کیا جائیں۔پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ترقی کی راہیں کھولنے کیلئے تندہی سے کام کرنا ہوگا ، ڈی جی نادرا محمد کاشف اقبال پشین
محکمہ خوراک نے بلوچستان کے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ،نو ر محمد دمڑ
صوبائی حکومت کا بلوچستان کے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ
ًبلدیاتی سسٹم کو مضبوط اور فعال بناکر اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی جائیں، میئر سردار اکبر ترین ..
پشین یکم مئی عالمی یوم مزدور کے مناسبت سے ریلی نکالی گئی
پشین لیویز نے منشیات، ڈکیتی اور راہزنی سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب اور مفرور اشتہاری ملزمان گرفتار ..
طوفانی ژالہ باری نے تباہی مچادی کسان محمد انور طوفانی
پشین، تمام لائن ڈیپارٹمنٹس دفتری امور کو حسن طریقے سے انجام دیں، ڈپٹی کمشنر
پشین، داخلہ مہم کے دوران 17591 بچوں اور بچیوں کو سکول میں داخل کروایا، ڈی ای او
پشین سیکورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن دو دہشتگرد ہلاک
تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان ترقیاتی سکیموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اقدامات کریں، ڈپٹی کمشنر
پشین : لیویز اہلکار کو شہید کرنیوالے 2 دہشتگرد آپریشن میں ہلاک
پشین سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری