جمعیت علماء اسلام برشورکے زیراہتمام شمولیتی جلسہ ،یونین کونسل مندوزئی ترلی شابیزئی میں تحریک انصاف کے صوبائی رہنماحاجی عبداللہ لالادرجنوں ساتھیوںسمیت جمعیت میں شمولیت کااعلان

اتوار 12 نومبر 2017 21:40

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2017ء) جمعیت علماء اسلام برشورکے زیراہتمام شمولیتی جلسہ ہواجس میں یونین کونسل مندوزئی ترلی شابیزئی میں تحریک انصاف کے صوبائی رہنماحاجی عبداللہ لالادرجنوں ساتھیوںسمیت جمعیت میں شمولیت کااعلان کیاشمولیتی جلسے سے صوبائی ناظم صاحبزادہ کمال الدین،سابق وزیرحاجی عبدالواحدصدیقی،ملک بازمحمدکاکڑ،عبدالعلی کاکڑودیگرنے حاجی عبداللہ کوجمعیت میں شمولیت پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف نوجوان نسل کامستقبل تاریک کررہی ہے،قوم کو کھوکھلے نعروں میں الجھانے والے لیڈر ملک وملت کے خیرخواہ نہیںکرپشن، لاقانونیت کے خاتمے کیلئے بے داغ قیادت کا انتخاب ضروری ہے، الیکشن میں عوامی حمایت کارکردگی کی بنیاد پر حاصل ہوتی ہے محض نعروں، دھرنوں اورفحاشی پھلانے سے قوم کو مطمئن نہیں کیاجاسکتاانہوں نے کہاکہ اداروں کی سیاست میںمداخلت کا الزام تشویشناک ہے، انہیں ایسا اقدام نہیں کرنا چاہئے، جس سے رائے عامہ غیر فطری طریقے سے خراب ہو،ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی دونوںہی انتخابی اتحاد کرنے پر مجبور کرنے کا الزام اسٹیبلشمنٹ پر عائد کررہی ہیںاب اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی پوزیشن واضح کریں،سابق آمر جنرل پرویز مشرف نے بھی چھوٹی چھوٹی جماعتوں کا اتحاد تشکیل دے دیا ہے اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ آئندہ انتخابات میں کیا ہونے والا ہے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے مہروں کو عوام نے ہمیشہ مسترد کیاکیونکہ سیاست ایک فطری عمل ہے اسے خود ساختہ مفروضو ں پر نہیں چلایا جاسکتاادارے اپنی وقتی ضرورت کے تحت مختلف جماعتیں توڑتے اور بناتے رہے ہیں مگر عوامی حمایت کے بغیر ایجنسیوں کی خواہش پر بننے والی جماعتیں اپنی موت آپ کرچکی ہیں کراچی کا امن واپس لوٹ آیا ہے ، اسے خراب نہیں ہونے دینا چاہیے کہیں ایسا نہ ہو کہ قتل و غارتگری اور بھتہ خوری کا دور پھر واپس آجائے اور شہداکی محنت ضائع ہوجائے اس پر غور ہونا چاہیے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں