جمعیت نے ہمیشہ مثبت سرگرمیوں کی حمایت کی ،نوجوانوں کومنشیات اورجرائم سے بازرکھنے کے لئے کھیل اوردیگرمثبت سرگرمیوں کاماحول فراہم کرناچاہیے،جے یو آئی ر ہنماء

موجودہ حکومت نے نوجوانوں کے مثبت سرگرمیوں کے لئے گراؤنڈپر توکوئی جہ نہیں دی،جمعیت اقتدارمیں اکرگراونداورکھیل ودیگرمثبت سرگرمیوں پربھرپورتوجہ دے گی، اجتماع سے خطاب

جمعہ 10 نومبر 2017 23:06

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2017ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی وصوبائی رہنماؤں نے کہاہے کہ جمعیت نے ہمیشہ مثبت سرگرمیوں کی حمایت کی ہے نوجوانوں کومنشیات اورجرائم سے بازرکھنے کے لئے کھیل اوردیگرمثبت سرگرمیوں کاماحول فراہم کرناچاہیے،موجودہ حکومت نے نوجوانوں کے مثبت سرگرمیوں کے لئے گراؤنڈپر توکوئی جہ نہیں دی،جمعیت اقتدارمیں اکرگراونداورکھیل ودیگرمثبت سرگرمیوں پربھرپورتوجہ دے گی ،ان خیالات کااظہارعثمان بادینی،صاحبزادہ کمال الدین،ایم پی اے خلیل الرحمن دمڑ،سیدجانان آٓغا،سیدعبدالشکورآغا،ملک بازمحمدکاکڑ،مولاناعزیزاللہ حنفی،حاجی امان اللہ،حاجی غوث اللہ اچکزئی،صحبت خان کاکڑ،مولانامحمدسلیم، حاجی قاسم خان خلجی،سیٹھ اجمل خان بازئی،حاجی امیرعثمان اچکزئی،مفتی عبدالغفورمدنی،ڈاکٹرہارون،ڈاکٹررمضان چیئرمین انسانیت بچاؤسینٹر،عزیزاللہ آغا،عبدالجبارآغا، اصغرباچا،ملک علاؤالدین ودیگرنے پشین تحصیل حرمزئی میں فٹ بال فائنل میچ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جس میں ہزاروں افرادشریک تھے،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت سرکاری فنڈسے مختلف اوقات میں سپورٹس مقابلے منعقدکرتی رہی اصلاح معاشرے کے لئے تمام ذرائع استعمال کرنے ہوں گے تعلیم کے ساتھ نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کوفروغ دینے کے لئے انہیں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے انہوںنے کہاکہ کھیل نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کااہم ذریعہ ہیںکھیلوں کی سرگرمیوں سے صحت مندانہ اورمثبت سوچ پیداہوتی ہے کھیلوں اورثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان کے مثبت پہلووں سے دیگرکمیونٹیزکوروشناس کرواناوقت کی اہم ضرورت ہے نوجوانوں کومثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے کھیل کے میدان کوآبادہوناضروری ہے انہوں نے کہاکہ ضلع پشین کے اندرمثبت اورتعمیری سرگرمیوں کوزندہ کرنے اورنوجوانوں کومنشیات جیسی لعنت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے ہرممکن تعاون جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کواجاگرکرنے کے لئے حکومت کوبھرپوراقدامات بروئے کارلانے کی ضرورت ہے کھیل میں ہارسے سبق اورجیت سے خوشی حاصل ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں