پشین،بوائز ڈگری کالج کے طلباء کا مطالبات کے حق میں ی کچہری کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 9 نومبر 2017 21:33

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2017ء) بوائز ڈگری کالج کے طلباء کا مطالبات کے حق میں ی کچہری کے سامنے احتجاج، صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف نعرہ بازی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز بوائز ڈگری کالج پشین کے طلباء نے بڑی تعداد میں جائز مطالبات کے حق میں ضلعی کچہری کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف نعرہ بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سٹوڈنٹ کمیٹی کے ممبران کا کہنا تھا کہ کالج کے طلباء عرصہ دراز سے سکالر شپ سے محروم ہیں کالج میں بی ایس کے کلاسز بند ہونے اور لیکچررز کی غیر حاضری کے باعث طلباء کا مستقبل خراب ہوتا جارہا ہے مقررین نے الزام لگایا کہ ڈی ایم سیز وصول کرنے پر کالج کا کلرک طلباء سے رشوت طلب کرتا ہے جو کہ شرمناک فعل ہے ڈسٹرکٹ کے بوائز ڈگری کالج میں سیکورٹی کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے طلباء کا مستقبل داؤ پر لگتا جارہا ہے آخر میں مظاہرین اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کی گئی انتظامیہ کی جانب سے جائز مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرانے پر طلباء نے احتجاج ختم کردیا۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں