عوام نے جھوٹے نعروں اور دعوں کو یکسر مسترد کردیا ،ہمارے اراکین پر کوئی ایک پائی بھی کرپشن ثابت نہیں کرسکتا ،

اجتماعی حقوق کو انفرادی شخص کے حوالے نہیں کرسکتے ،عوام کو انکے حقوق دلانا ہمارا فرض ہے ،ہماری جماعت صوبے میں جب بھی حکومت کا حصہ بنی کبھی کسی کو سرکاری و نجی اراضیوں پر قبضہ نہیں کرنے دیا رکن قومی اسمبلی جمعیت علما ء ا سلام مولوی آغا محمد نے کی آئی ٹی لیب کی افتتاح تقریب میں گفتگو

منگل 31 اکتوبر 2017 18:41

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 اکتوبر2017ء) جمعیت علما ء ا سلام کے رکن قومی اسمبلی مولوی آغا محمد نے کہا کہ عوام نے جھوٹے نعروں اور دعوں کو یکسر مسترد کردیا ہے ہمارے اراکین پر کوئی ایک پائی بھی کرپشن ثابت نہیں کرسکتا ،اجتماعی حقوق کو انفرادی شخص کے حوالے نہیں کرسکتے عوام کو انکے حقوق دلانا اور بنیادی ضروریات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے ہماری جماعت صوبے میں جب بھی کسی حکومت کا حصہ بنی ہے یہ واضح ہیکہ کبھی کسی کو سرکاری و نجی اراضیوں پر قبضہ نہیں کرنے دیا پشین میں قوم پرست پارٹی نے پوسٹ آفس کے عقبی راستے پر دیوار تعمیر کرکے قبضہ جمانے کی کوشش کی جس پر ہمارے وفاقی وزیر پوسٹل سروسز نے بر وقت ایکشن لیتے ہوئے تعمیر شدہ دیوار کو مسمار کرکے ،قبضہ شدہ زمین کو پوسٹ آفس کیلئے مختص کروادیا ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو پاکستان بیت المال وومن امپاورمنٹ آئی ٹی لیب برائے خواتین کی افتتاح تقریب میں گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر پاکستان بیت المال مجیب الرحمن بگٹی سینئر صحافی محب ترین اور انسٹرکٹر انچارم مسز نسیم بھی موجود تھے۔ رکن قومی اسمبلی مولوی آغا محمد نے کہا کہ پروٹوکول کا شوقین نہیں جب عوام نے ہی منتخب کیا ہو پھر سیکورٹی کس کیلئے رکھنا ایوانوں میں نئے آنیوالے پروٹوکول رکھنے والوں میں سے نہیں علاقے کی بلا امتیاز خدمت کرنے سے ہی دلی سکون ملتا ہے ڈسٹرکٹ کیلئے وفاق سے پاسپورٹ آفس سمیت نادرا اور پاکستان بیت المال ادارے کا قیام عمل میں لایا لیکن سمجھ نہیں آرہا کہ مخالفین دوسروں کی شادی میں بن بلائے مہمان کیوں بن جاتے ہیں پشین میں مختلف سڑکوں کی مرمت اور ترقیاتی کام ہمارے ہی دور حکومت میں منظور ہوئے لیکن مخالفین افتتاح کے موقع پر پہنچ جاتے ہیں یہ بھی نہیں کہتے کہ یہ کام کیسے منظور کیا اور کب پایہ تکمیل تک پہنچے گا تحصیل حرمزئی کیلئے نادرا آفس منظور کرچکا ہوں میں جلد تحصیل حرمزئی میں نادرا آفس قائم کیا جائیگا مخالفین کا ڈسٹرکٹ پشین سے وفاق میں کوئی نمائندہ نہیں باتیں آسمان سے تارے توڑ لانے کی کرتے ہیں ہماری جماعت کا ادنیٰ کارکن بھی پارٹی کی دستور سے واقف ہے جماعت کا آئین ومنشور پر عمل پیرا ہیں شہر میں پاسپورٹ آفس کی منظوری ہم نے دی افتتاح مخالفین نے کی ڈسٹرکٹ میں امن وامان کی صورتحال مثالی ہے باشعور عوام کے بدولت ہی علاقے میں امن وامان کی بہترین فضاء قائم ہے مخالفین نے تسلیم کرلیا کہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان بھی جمعیت علماء اسلام کا گڑھ اور قائد مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں بہترین طرز سیاست کی راہ پر گامزن ہے اسلامی نظام کی نفاذ کیلئے جمعیت علماء اسلام کی محنت اور قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں علاقے کے عوام کی خدمت کیلئے زندگی وقف کی ہے ۔

اسلام میں خواتین کے بھی کافی حقوق ہیں خواتین گھر بیٹھے ہی کڑاہی سلائی کرکے محنت مزدوری کررہے ہیں خواتین کو باپردہ ماحول میں کڑاہی سلائی کٹنگ سمیت دیگر ہنر سیکھانے کیلئے ادارے کا قیام لازمی ہیں جلد پشین میں خواتین کیلئے سلائی کڑاہی کے ادارے قائم کئے جائینگے ایسے اداروں میں غیر متعلقہ اشخاص نہیں جاسکیں گے۔ عوام نے جھوٹے نعروں اور دعوؤں کو مسترد کردیا ہے آنیوالا دور جمعیت علماء اسلام کا ہی ہوگا ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں