پاکستان سے پولیو کا جلد مکمل خاتمہ کرتے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب ہیں،ڈپٹی کمشنر بالاچ عزیز
جمعہ 27 اکتوبر 2017 22:57
(جاری ہے)
کیونکہ ہم پولیو کے خلاف جاری جنگ کے حتمی مرحلے میںداخل ہوچکے ہیں۔اور اس جنگ میں بطور ایک قوم لاکھوں باہمت فرنٹ لائن ورکرز،والدین،ڈاکٹرز،علماء کرام،قبائلی عمائدین،سیاسی تنظیمیں،مسلح افواج اور سیکورٹی اہلکاروں سمیت میڈیا کے نمائندوںکاکردار قابل فخر ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بد قسمتی سے کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ سمیت ضلع پشین کے نکاسی آب کے نمونہ جات کے جائزے میںپولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف افسوس ناک ہے۔ جبکہ قوم انتہائی تشویش کے ان اضلاع میں بہترین کار کردگی اور نتائج فراہم کرنے کے لئے صحت محافظوں کے عزم و حوصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ صحت کے ضلعی آفیسر مقبول احمد کاکڑ نے کہا کہ ضلع سے پولیو کے اس موذی مرض کے خاتمے کے لیے مہم کو بہتر بنانے کے لیے علما ء کرام ، قبائلی عمائدین اور معتبرین کی مدد لی جارہی ہے ۔ کیونکہ اس موذی وائرس کی وجہ سے ایک بچے کی جان کو خطرات تمام بچوں کی جانوں کو خطرات کے مترادف ہے۔اس لئے مکمل تدارک کے لئے ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنانا ہو گا۔چھوٹے چھوٹے مسائل سے بطریق احسن نمٹتے ہوئے تمام بچوں تک رسائی کو ممکن بنا رہے ہیں۔عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل اسٹاف آفیسر ڈاکٹر محمد یوسف نے کہا کہ بچوں کا پولیو کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم رہ جانا ہمارے پروگرام کی راہ میں دور حاظر کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔جسکی خاص وجہ نقل مکانی کرنے والے گھرانے ہیں۔جبکہ انہیں ٹرانزٹ پوائنٹس پر حفاظتی قطرے پلا دیئے جاتے ہیں۔یونیسف کے سی بی وی منیجر حاجی محمد عمران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2014سے اب تک پولیو کیسز کی تعداد میں 98 فیصد تک کمی لانا انہی تربیت یافتہ صحت محافظین کے محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔اور انکی لازوال جدوجہد کے قابل رشک ثمرات مرتب ہوئے ہیں۔ضلع کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی پولیوسے محفوظ پاکستان کے لئے کوشاںصحت محافظ آپکے دروازے پر آئیںتو انہیں ہر بار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے عمل کو یقینی بنانے میں بھر پور تعاون فراہم کریں۔تقریب کے آخر میں بہترین کارکردگی کے حامل ورکرزاور آفیسرز کواسناد اور شیلڈسے نوازا گیا۔پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پشین یکم مئی عالمی یوم مزدور کے مناسبت سے ریلی نکالی گئی
پشین لیویز نے منشیات، ڈکیتی اور راہزنی سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب اور مفرور اشتہاری ملزمان گرفتار ..
طوفانی ژالہ باری نے تباہی مچادی کسان محمد انور طوفانی
پشین، تمام لائن ڈیپارٹمنٹس دفتری امور کو حسن طریقے سے انجام دیں، ڈپٹی کمشنر
پشین، داخلہ مہم کے دوران 17591 بچوں اور بچیوں کو سکول میں داخل کروایا، ڈی ای او
پشین سیکورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن دو دہشتگرد ہلاک
تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان ترقیاتی سکیموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اقدامات کریں، ڈپٹی کمشنر
پشین : لیویز اہلکار کو شہید کرنیوالے 2 دہشتگرد آپریشن میں ہلاک
امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ ٹھوس اقدامات کررہی ہے ،ڈپٹی کمشنر پشین
پشین سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ،2 دہشت گرد ہلا ک،متعدد زخمی
2024 میں 2018 سے بڑی دھاندلی ہوئی، جعلی حکومت چلنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
پشین سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری