نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہی سے دہشتگردوں کو شکست دی جاسکتی ہے،نیشنل ایکشن پلان کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا ، ایس ایس پی ملک سلیم لہڑی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 23:21

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ایس ایس پی ملک سلیم لہڑی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے کام کررہے ہیں شہر میں غیرقانونی نقل وحرکت پر کھڑی نظر رکھتے ہوئے پولیس کی موبائل اور پیدل گشتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہی سے دہشتگردوں کو شکست دی جاسکتی ہے نیشنل ایکشن پلان کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ علاقہ محفوظ ہوگا تو گھر محفوظ ہوگا جرائم اور برائیوں کی نشاندہی میں میڈیا کا کردار بھی اہم ہے دہشتگردوں کو دبوچ کر ہی سکھ کا سانس لیں گے عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھے اور کسی کو گھر یا مکان کرایے پر دینے سے پہلے مکمل چھان بین کرائے شہر میں منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں علاقے میں امن وامان کی مثالی صورتحال قائم ہے قانون شکن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں