صوبے میں معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، حلقہ انتخاب میں تعلیم کو مزید عام کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں،ایم پی اے عوامی نیشنل پارٹی زمرک خان اچکزئی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:54

ُپشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی زمرک خان اچکزئی نے کہاہے کہ صوبے میں معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے اپنے حلقہ انتخاب میں تعلیم کو مزید عام کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں پیر علی زئی و مضافات میں ایس ایم او نجیب ترین کی دن رات کاوشیں ناقابل فراموش ہے عوامی توقعات کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیںگے حالیہ انتخابات میں عوام سے ووٹ لیتے وقت کئے گئے وعدوں پر پورا اترنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں وہ ہفتہ کو گلوبل پارٹنر شپ و ایس پی او کے سوشل مبلائزیشن آفیسر نجیب ترین کی قیادت میں ملنے والی وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھوکھلے نعروں اور بلند وبانگ دعووں کا سہارا نہیں لیتے جو کہتے ہیں کرکے دکھاتے ہیں ہمیں بے بس و کمزور نہ سمجھا جائے عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا بندوق کلچر کا دور گزر گیا اب وقت قلم کا ہے ملک کی تعمیر و ترقی میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کا کردار روز رروشن کی طرح عیاں ہے اسکولوں کی حالت زار پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں تعلیم ہر مرد وعورت پر فرض ہے بغیر تعلیم کوئی ملک ترقی کی راہ پر نہیں چل سکتا انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے سے نہ صرف دل و دماغ کھولتا ہے بلکہ اندھیروں سے بھی نجات ملتا ہے پڑھا لکھا بلوچستان کیلئے ہم نے ملک کر کام کرنا ہوگا جھوٹے دعوؤں اور نعروں کو عوام نے مسترد کردیا ہے بچوں کے مستقل کو بہتر بنانے اور علاقے میں تعلیم کو عام کرنے کیلئے ہماری بھرپور کوشش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں