جمعیت علماء اسلام صوبے کی سب سے بڑی جماعت ہے ،اگر ہمارا راستہ نہیں روکا گیا تو یقینا صوبے میں ہماری حکومت بن سکتی ہے ،ختم نبوت کے حلف نامے میں عیاروں نے بڑی چالاکی سے آخر میں شامل کیا تھا جو قومی اسمبلی سے پاس ہوکر سینٹ میں آیا تھا ،اس سے ہم نے سینٹ میں پکڑا ،اقرار نامے سے جو بنیادی مقصد حاصل کرنا ہے وہ حاصل نہیں ہونے دینگے

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما و سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری

اتوار 15 اکتوبر 2017 20:12

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما و سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام صوبے کی سب سے بڑی جماعت ہے اگر ہمارا راستہ نہیں روکا گیا تو یقینا صوبے میں ہماری حکومت بن سکتی ہے ختم نبوت کے حلف نامے میںعیاروں نے بڑی چالاکی سے آخر میں شامل کیا تھا جو قومی اسمبلی سے پاس ہوکر سینٹ میں آیا تھا اس سے ہم نے سینٹ میں پکڑا اور کہا کہ اس اقرار نامے سے جو بنیادی مقصد حاصل کرنا ہے وہ حاصل نہیں ہونے دینگے چنانچہ ہم نے ترمیم کی لیکن بدقسمتی سے ہماری تعداد سینٹ میں کم ہے جس کے باعث ہم ہار گئے اور پھر ہم ملکر کمر بستہ ہوگئے کہ حکومت کو مجبور کرئینگے یہ آئین کی خلاف ورزی ہے لہذا سابقہ حلف نامے کو دوبارہ بحال کریں اس پر ہماری پارلیمانی گروپ نے سخت موقف لیا اور آخر کار حکومت کو اس پر مجبور کیا اور سابقہ حلف نامہ متفقہ طور پر بحال کردیا گیا۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو پشین صحافیوں سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔ آئندہ صوبائی حکومت میں وزیر اعلیٰ نامزد کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرے علم میں اسی کوئی بات نہیں البتہ خواب دیکھنا ہر کسی کا حق ہے لوگ بھی دیکھتے ہیں میں بھی دیکھتا ہوں آئندہ انتخابات میں اتحاد ہر پارٹی سے ہوسکتی ہے کسی پارٹی کو نامزد نہیں کرسکتا لیکن جونہی انتخابات قریب آئینگے تو اپنا ایک مذاکراتی ٹیم تشکیل دینگے جو تمام پارٹیوں سے مذاکرات کرئینگے جہاں جہاں ضرورت پڑی وہاں اتحاد کرئینگے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں