قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:28

قلعہ سیف اللہ/پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیاہے جبکہ پشین میں شادی کی تقریب میں گولی لگنے سے ایک شخص شدیدزخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم باغ کے علاقے میں سڑک حادثے میں ایک شخص جاںبحق ہوگیاہے جن کی لاش کو شناخت کیلئے مسلم باغ روانہ کردیاگیاہے اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے ،پشین میں شادی کی تقریب میں گولی لگنے سے سید محی الدین نامی شخص زخمی ہوگئے ہیں جس سے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں