محکمہ ماحولیات کی زیر صدارت اینٹوں کے بھٹو ں میں کام کرنے کے دوران ماحولیاتی آلودگی سے تحفظ سے متعلق اجلاس

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:07

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) محکمہ ماحولیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران سعید کی زیر صدارت اینٹوں کے بھٹو ں میں کام کرنے کے دوران ماحولیاتی آلودگی سے تحفظ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پشین و گرد و نواح کے بھٹوں کے مالکان و دیگر حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بھٹہ مالکان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اینٹوں کے بھٹوں میں ایسے اقدامات کو یقینی بنائیں جو ماحول دوست ہوں اور انوائرمنٹل اصولوں کے عین مطابق ہو۔

انہوں نے کہا کہ بھٹہ مالکان انوائرمنٹل منظوری جلد سے جلد حاصل کریں ۔ خلاف ورزی کی صورت میں بھٹہ مالک سمیت ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر بھٹہ مالکان نے یقین دہانی کرائی کہ وہ تحفظ ماحولیات سے متعلق تمام قوانین پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں