پشین، صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،سعداللہ جان ترین

پیر 9 اکتوبر 2017 21:54

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کے چیئرمین ملک سعداللہ جان ترین نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کوہلو کے صدر زیبدار مری اور جنرل سیکرٹری ناظم شاہ پر پولیس اہلکاروں کی تشدد اور ایس ایچ او غلام رسول بزدار سپاہی رستم ،میرزمان اور انور کی صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں صحافیوں کو حق و سچ لکھنے اور دیکھانے پر ہراساں کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتاہے اس طرح کے ہتھکنڈوں سے صحافی مزید متحد ہوکر ملزمان کیخلاف آواز اٹھائینگے پولیس کی صحافیوں پر غنڈہ گردی افسوسناک عمل ہے انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر کے صحافی عدم تحفظ کے شکار ہیں ڈسٹرکٹ پریس کلب کوہلو کے صحافی خود کو کمزور نہ سمجھے ایسے واقعات سے صحافیوں کے حوصلے مزید مضبوط ہوتے جائینگے دروغ گوئی کے بجائے حق گوئی کو صحافی اپنا شیوہ بنائے انہوں نے محکمہ پولیس بلخصوص آئی جی پولیس اور ڈی پی او کوہلو سے واقعے میں ملوث ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی اور صحافیوں سے لی گئی موٹر سائیکل واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر واقعے کیخلاف صوبے بھر کے صحافی حضرات احتجاج کرئینگے ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور محکمہ پولیس پر عائد ہوگی۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں