پشتونوںکیلئے دن بدن حالات مشکل بنتے جارہے ہیں ، اتحاد واتفاق سے ہی تمام مسائل کا حل

نکالاجاسکتا، اسفندیار ولی خان کا دورہ پشین صوبے کی سیاسی تاریخ میں اہم باب رقم کرے گا، صوبائی جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی

جمعہ 6 اکتوبر 2017 21:39

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اکتوبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پشتونوںکے لئے دن بدن حالات مشکل بنتے جارہے ہیں ان حالات میں اتحاد اور اتفاق سے ہی تمام مسائل کا حل نکالاجاسکتا ہے ملی مشر اسفندیار ولی خان کا دورہ پشین صوبے کی سیاسی تاریخ میں اہم باب رقم کرے گا ، کارکن اپنے محبوب قائد کے استقبال کی تیاریاں شروع کردیں۔

جمعہ کو ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کاکڑ، ضلع پشین کے صدر عبدالباری کاکڑ،اصغر علی ترین ، سید امیر علی آغا،ملک رحیم ترین ، عبدالباری آغا،چیئر مین شاہجہان،منیر احمد پانیزئی، حاجی عبداللہ خان ترین،زاہد خان ترین اور حاجی اللہ دوست نے ضلع کونسل ہال پشین میںعوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جنرل باڈی اجلاس میں 27اکتوبر کو خان اسفندیار ولی خان کی پشین آمد اور جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور آج کوئٹہ میں پارٹی کے زیراہتمام ہونے والی احتجاجی ریلی پر کارکنوں اور صوبائی و ضلعی رہنما?ں نے روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے مشکل سے مشکل حالات میں بھی پشتو اور پشتونولی کی بات نہیں چھوڑی بلکہ ہر ظالم ہر جابر کے آگے کھڑی رہ کر پشتون قومی مفادات کا تحفظ کیا اور پشتونوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے صف اول دستے کا کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ پشتونوں کو تقسیم در تقسیم کرکے غیروں کے مفادات کی تکمیل کرنے والے پشتونو ں کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے پشتونوں کی قومی جماعت عوامی نیشنل پارٹی ہے جس کے خلاف ہر دور میں سازش کی گئی اور پارٹی رہنما?ں او ر کارکنوں کو حق اور سچ بات کہنے کی پاداش میں طرح طرح کے مشکلات سے دوچار کیا گیا مگر اس کے باوجو د پارٹی اکابرین نے پشتونوں اور پشتونوں کے حقوق کی جدوجہد ترک نہیں کی آج پشتونوں کو جو حالات درپیش ہیں وہ چند لوگوں کے ذاتی مفادات کی وجہ سے درپیش ہیںچند لوگ اپنے ذاتی مفادات کے لئے پشتونوں کے حقوق کا سودا کرکے مسائل پر چپ کا روزہ رکھے ہوئے ہیں جن سے اب پشتون اولس آگاہ ہوچکی ہے اور پشتونوں کا بچہ بچہ ان کے کردار سے باخبر ہے انہو ں نے کہا کہ 27اکتوبرکو ملی مشر خان اسفندیار ولی خان پشین کا دورہ کریں گے اور یہاں جلسہ عام سے خطاب کریں گے یہ جلسہ عام صوبے کی سیاست میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا پشتون اولس اپنے محبوب قائد کی ہر آواز پر لبیک کہے گی پارٹی کارکن اپنے محبوب قائد کے استقبال کی تیاریاں شروع کردیں۔

اجلاس میں آج کوئٹہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام ریلی اور احتجاجی مظاہرے پر بھی اظہار خیال کیا گیا رہنما?ں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پشتونوں کو درپیش تمام مشکلات سے اچھی طرح باخبر ہے اور ان مسائل کے حل کے لئے پارٹی اکابرین مرکزی اور صوبائی قیادت نہ صرف آواز بلند کررہی ہے بلکہ بھرپور جدوجہد بھی جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں