عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی، بلدیاتی اداروں کو مستحکم وبا اختیار بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے ،اسی لئے یونین کونسل کا کردار عوام کے حق وتوقعات کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے

صوبائی وزیربلدیات سردار مصطفی خان ترین کا مختلف علاقوں آئیے وفودسے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 29 ستمبر 2017 21:31

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 ستمبر2017ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اور صوبائی وزیربلدیات سردار مصطفی خان ترین نے کہا ہے کہ عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔ بلدیاتی اداروں کو مستحکم اور با اختیار بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے اسی لئے یونین کونسل کا کردار عوام کے حق اور توقعات کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔

وہ بروز جمعہ مختلف علاقوں کے قبائلی رہنماوںاور وفودسے ملاقات کے دوران گفتگو ۔اس موقع پر تمام یونین کونسلوںکے نمائندے بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کاحل عین عبادت ہے ۔ بلدیاتی اداروں اور نمائندوں کی حیثیت کو تسلیم کرنا اس لئے ضروری ہے کہ چیئرمین اور کونسلر بھی عوام کے نمائندے ہیں ۔

(جاری ہے)

لیکن بد قسمتی سے پچھلی حکومت نے ایکٹ بناتے ہوئے ان اداروں کے اختیارات کو انتہائی محدود رکھا ہے ۔

اور اب ہماری کوششوں سے ان اداروں کے ترقیاتی بجٹ کو ایک فیصدسے بڑھاکر آٹھ فیصد تک کردیاگیا ہے۔صوبائی وزیر نے اپنے ضلع میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا پشین شہر اور شہر سے منسلک آبادی کے لئے توسیع کے لئے بڑے پیمانے پر کام مکمل ہو چکا ہے ۔اور مزید بھی آمد ورفت کو آسان تر بنانا ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود تعلیم اور صحت سمیت ہر شعبہ زندگی میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات جاری ہیں ۔

ترقیاتی اسکیموں میں کوئی غفلت اور لاپرواہی کرنے پر کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ ضلع پشین کے تمام علاقوں پشین تا بند خوشدل خان ،ڈب،منزکی ،علیزئی ،کربلا،ملیزئی،بوستان ،لمڑان ،ہکلزئی،بٹے زئی،سمیت پشین تا یارو ڈبل وے کی تعمیر سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔2013کے الیکشن کے بعد کی انقلابی ترقی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر بھی توجہ مرکوزرکھے ہوئے ہے۔

بے روز گاری اور منشیات جیسے ناسور سے چھٹکارا پانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے نوجوانوں کو روزگار کے فراہمی کی پالیسیاں عوام دوست ہیں۔ سردار مصطفی خان ترین نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوںکے اعزازیہ کیلئے سفارشات کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں