ْ نیشنل پریس کلب پشین کے انتخابات مکمل، سمیع ترین صدر ،وسیم احمدراجپوت جنرل سیکرٹری منتخب

جمعہ 29 ستمبر 2017 19:12

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 ستمبر2017ء)نیشنل پریس کلب پشین کے انتخابات مکمل، سمیع ترین صدر جبکہ وسیم احمدراجپوت جنرل سیکرٹری منتخب۔ بروز جمعہ نیشنل پریس کلب پشین کا اہم اجلاس منعقدہ ہوا جس میں 2سالہ انتخابات کرانے کا فیصلہ کیاگیا اجلاس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی دوران اجلاس انتخابات کرائے گئے جس میں صدر سمیع ترین جنرل سیکرٹری وسیم احمد راجپوت نائب صدر (اول) ذیشان احمد نائب صدر (دوئم)سلیمان ترین ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالطیف عادل رابطہ سیکرٹری ظریف شاہ پریس سیکرٹری یاسر ترین اور خزانچی رضا ربانی منتخب ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر نیشنل پریس کلب پشین سمیع ترین نے کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون اور ایک مقدس پیشہ ہے معاشرتی برائیوں اورمسائل کی نشاندہی کرنا صحافیوں کا فرض بنتا ہے اور غیر جانبدارانہ رپورٹنگ سے ہی اپنے فرائض انجام دیئے جاسکتے ہیں ۔دریں اثناء تاجر برادری قبائلی و سماجی کارکنوں نے نیشنل پریس کلب پشین کے نو منتخب کابینے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آزادی صحافت پر پورا یقین رکھتے ہیں میڈیا ہی کے ذریعے مسئلے مسائل اجاگر کئے جاتے ہیں امید ہے نو منتخب کابینہ ڈسٹرکٹ کو درپیش مسئلے مسائل کومیڈیا پر اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں