ڈگری کالجوں میں بی ایس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ہر سطح پر بھرپور محنت کی ضرورت ہے،محمدعیسیٰ روشان

جمعرات 28 ستمبر 2017 23:50

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ چیئرمین محمدعیسیٰ روشان نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کی فراہمی اور ہر شعبہ زندگی میں میرٹ کے اصولوں پر عملدرآمد میں ہی غریب عوام کی نجات اور مستقبل محفوظ ہے ڈگری کالجوں میں بی ایس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ہر سطح پر بھرپور محنت کی ضرورت ہے اساتذہ اور طلباء کی غیر حاضری کو ناممکن بنانا ہوگا وہ بوائز ڈگری کالج پشین میں پرنسپل ‘اساتذہ کرام اور طلباء کے ساتھ اجلاسوں سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر بی ایس کلاسوں میں طلباء کے داخلے‘ مختلف شعبوں میں اضافہ‘ اساتذہ کی کمی اور درپیش دوسرے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ حکام سے رجوع کرنے کے فیصلے کئے گئے ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اور صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے ڈگری کالجوں میں بی ایس کلاسز کی شروعات معیاری تعلیم کی مفت فراہمی کی جانب تاریخی قدم ہے اور دور دراز علاقوں کے غریب طلباء وطالبات کو اپنے ہی شہروں اور علاقوں میں اس سہولت کی فراہمی سے ان کے مشکلات اور اخراجات میں کمی ہوگی اور بی ایس پروگرام سیمسٹر کے ذریعے درحقیقت علمی ‘ تحقیقی اور تخلیقی بنیادوں پر اعلیٰ تعلیم کے حصول کا بہترین ذریعہ ثابت ہوگا اور سیمسٹر سسٹم کے تحت اساتذہ ، طلباء سمیت ہر تعلیمی ادارے کے متعلقہ سٹاف کی غیر حاضری کو اب مکمل ختم کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ جدید زمانے کے تقاضوں کے مطابق جدید تعلیم اور ہر شعبے کے طلباء اور طالبات کو محنت ، شفقت اور مضبوط نظم وضبط کے ساتھ انہیں پڑھانے اور انہیں اپنے مضموں پر مکمل عبور حاصل کرنے کے ساتھ ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو سامنے لانا ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بوائز ڈگری کالج پشین میں 1200سے زائد طلباء کی موجودگی خوش آئند ہے لیکن اس سے ہر سطح کے کلاسوں اور شعبوں میں مزید بڑھانے کیلئے مزید کوششوں ، مہم اور غریب طلباء کی مدد کی ضرورت ہیں لہٰذا ہم اور آپ سب ملکر بی ایس پروگرام سمیت معیاری تعلیم کی فراہمی کی کوششوں کو مزید تیز کرنا ہوگااورمایوسی کی بجائے مسلسل جدوجہد پر یقین لازمی ہے اساتذہ ، کلاس رومز ، لیبارٹریوں سمیت ہر کمی کو پورا کرنے کیلئے متعلقہ تمام حکام سے رابطے کرکے اپنا اصل ہدف ضرور پورا کرینگے ۔

پرنسپل عبدالمنان خان نے کہا کہ بوائز ڈگری کالج پشین میں بی ایس کلاس سمیت ایف اے ‘ ایف ایس سی اور بی اے‘ بی ایس سی کی کلاسیں بھی جاری ہیں اور ہمیں جن شعبوں میں مسائل کا سامنا ہے اس کو حل کرنے کی ضروت ہے کالج کے تمام اساتذہ ملکر بی ایس پروگرام کو کامیاب بنائیں گے اور حکومتی اقدامات تو خوش آئند ہیں لیکن دور دراز علاقوں کے ڈگری کالجوں کو مزید توجہ دینا ضروری ہے کیونکہ ان کے اساتذہ پر مزید بوجھ آگیا ہے لہٰذا مختلف شعبوں میں اساتذہ سمیت جن مشکلات کا سامنا ہے اس کو حل کرنا جلد سے جلد ضروری ہے تاکہ بروقت داخلے کرکے کلاسوں کی شروعات کی جائیں۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں