پشین ، خیزئی چوک پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے سگے بھائی پشین میں سپردخاک

بدھ 27 ستمبر 2017 23:08

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2017ء) خیزئی چوک پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے سگے بھائی پشین میں سپردخاک۔گزشتہ روز خیزئی چوک پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سواردو سگے بھائی سید روح اللہ اور سید جیلانی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے ۔جاںبحق ہونیوالے دونوں بھائیوں کوانکے آبائی گاؤں پشین کے کلی منزکی کے چشتیان قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

وہ ڈاکٹر سید عزیز اللہ چشتی سید احسام الدین کے چچا زاد بھائی تھے ۔دریں اثناء ممتاز قبائلی رہنما سردار بہادر خان ترین ملک سعداللہ ترین قبائلی و سیاسی رہنما حاجی شوکت علی ترین ملک نعمت اللہ ترین علیزئی وسیم احمد سمیع ترین عبدالطیف عادل اور یاسر ترین نے مرحومین کی وفات پرتعزیت کرتے ہوئے دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ اورلواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائے۔امین

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں