پشین، امن عامہ برقرار رکھنے کا تہیہ کررکھا ہے سماج دشمن عناصرکو انکی بیلوں سے نکال کر گردنیں دبوچ دینگے،اے سی منیر احمد کاکڑ

پیر 25 ستمبر 2017 21:31

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء)اسسٹنٹ کمشنر برشور منیر احمد کاکڑ نے کہا کہ امن عامہ برقرار رکھنے کا تہیہ کررکھا ہے سماج اور امن دشمن عناصرکو انکی بیلوں سے نکال کر گردنیں دبوچ دینگے چیف سیکرٹری بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر علاقے کی حفاظت اور عوام کو تحفظ کیلئے اقدامات تیز کرکے جگہ جگہ لیویز کی نفری بڑھا کر چیک پوسٹیں فعال کردی گئیں ہے فرائض میں غفلت برداشت نہیں کیا جائیگا ہمارا مقصد علاقے میں پرامن فضاء قائم کرنا ہے ۔

پیر کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمیع ترین کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکواة چیئرمین سعداللہ کاکڑ بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد کاکڑ نے کہا کہ برشور اور مضافات میں لیویز نفری بڑھا کر موبائل گشتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا عوام کے جائز شکایات اور مسائل کا خاتمہ ہمارا مشن ہے حکومت کی جانب سے لیویز فورس کو جدید سہولیات فراہم کی گئی ہے جنہیں لیویز فورس بروئے کار لاتے ہوئے بہتر طریقے سے استعمال کررہے ہیں عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے علاقے میں امن دشمن قوتوں کو جگہ نہیں ملے گی لیویز کی بھاری نفری علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات کرکے چیکنگ کا عمل سخت کردیا گیا ہے علاقے کے عوام مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھ کر انتظامیہ کے ساتھ تعاون کا سلسلہ برقرار رکھے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں