صوبائی حکومت زراعت کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، صوبائی سیکرٹری زراعت

بلوچستان کی کثیر آبادی زراعت سے وابستہ ہے زمینداروں کے مسائل کا خاتمہ حکومت کی ذمہ داری ہے زراعت کے شعبے سمیت زمینداروں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے زرعی ٹیوب ویلوں اور سولر سسٹم نظام سے زمینداروں کے کئی حد تک مسائل حل ہونگے، مقامی کسانوں کے وفد سے گفتگو

اتوار 24 ستمبر 2017 19:31

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء)سیکرٹری زراعت بلوچستان عبدالرحمن بزدار نے کہا کہ صوبائی حکومت زراعت کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہیں صوبے میں عوام کی ذرائع معاش زیادہ تر زراعت ہی سے وابستہ ہے زمینداروں کے مسائل کا خاتمہ ہماری ذمہ داری ہے زراعت کے شعبے سمیت زمینداروں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے زرعی ٹیوب ویلوں اور سولر سسٹم نظام سے زمینداروں کے کئی حد تک مسائل حل ہونگے علاقے کے زمینداروں کو زراعت کے حوالے سے سمینارز اور ٹریننگ کے انعقاد سے بہت سے کچھ سیکھنے کو ملے گا زراعت کے شعبے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پشین کے مختلف علاقے تحصیل بوستان ،یارو اور تورشاہ کے دورے کے موقع پر ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ ہاشم بلوچ ڈائریکٹر زراعت کلیم جعفر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ان فارم واٹر منیجمنٹ انور عادل ترین ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ایکسٹینشن فیض اللہ شاہ اور دیگر کے ہمراہ زمینداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے زراعت ان فارم واٹر منیجمنٹ کے اسکیمات جن میں مختلف بور ،پی وی سی پائپ لائنز،زراعی ٹیوب ویلز سولر سسٹم کا تفصیلی معائنہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں