پشین، صوبائی حکومت زراعت کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، سیکرٹری زراعت

ہفتہ 23 ستمبر 2017 21:06

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) سیکرٹری زراعت عبدالرحمن بزدار نے کہا کہ صوبائی حکومت زراعت کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ صوبے میں عوام کا ذرائع معاش زیادہ تر زراعت ہی سے وابستہ ہے زمینداروں کے مسائل کا خاتمہ ہماری ذمہ داری ہے زراعت کے شعبے سمیت زمینداروں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

زرعی ٹیوب ویلوں اور سولر سسٹم نظام سے زمینداروں کے کافی حد تک مسائل حل ہونگے علاقے کے زمینداروں کو زراعت کے حوالے سے سمینارز اور ٹریننگ کے انعقاد سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا زراعت کے شعبے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ ہفتہ کو وہ ڈسٹرکٹ پشین کے مختلف علاقوں تحصیل بوستان ،یارو اور تورشاہ کے دورے کے موقع پر ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ ہاشم بلوچ ڈائریکٹر زراعت کلیم جعفر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ان فارم واٹر منیجمنٹ انور عادل ترین ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ایکسٹینشن فیض اللہ شاہ اور دیگر کے ہمراہ زمینداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے زراعت ان فارم واٹر مینجمنٹ کی اسکیمات جن میں مختلف بور ،پی وی سی پائپ لائنز،زرعی ٹیوب ویلز سولر سسٹم کا تفصیلی معائنہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں