پشین،زرعی ترقیاتی ادارے کے زیراہتمام سیمینار

اتوار 17 ستمبر 2017 22:01

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2017ء) زرعی ترقیاتی ادارے کے زیراہتمام منصوبہ برائے زرخیزی زمین اور صحت کے عنوان سے پشین کلی ملکیار میں مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما سعداللہ ترین کے رہائش گا پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا زراعت ایگریکلچرڈائریکٹر حضرت عمر زراعت کے آفیسران زین اللہ خان نعمت اللہ بادیزئی ہدایت اللہ سیال لال بخش اور غلام محمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمین پودوں کے زندگی کیلئے انتہائی اہم ہے پودوں حیوانات اور انسانوں کے لئے زمین اس کا واحد زریعہ ہے زمین کی تجزیہ اور کھادکی مقدار سمیت ایسے عوامل ہے جودوسری سرمائی پھل دار درختوں کی غزائیت اور پیداور پر اسرانداز ہوتی ہے سیب کے باغات کے انتظام میں مٹی کا تجزیہ کا کرانا ایک بنیادی عمل ہے اس سے زمین کے زرخیزی طبی وکیمائی حالت کا صحیح اندازہ ہوجاتاہے اگرپودوں کا خوراک وافرمقدار میں موجود ہو تو اس صورت میں فصل نہ صرف بیماریوں سے محفوظ رہتی ہے بلکہ ان کی کوالٹی اور پیداوار میں اضافہ ہوجاتا ہے اگرزمین میں مندرجہ بالاغزائی عناصر کی کمی پائی جاتی ہے تو سیب کے درخت پر بیماریاں حملہ آور ہوتے ہیں اور پیداوار میں اچھی خاصی کمی آجاتی ہے زمین کی غزائی مقدار کنتی ہے تاکہ صحیح ومتوازن کیمائی وغیر کیمائی کھادوں کا استعمال کرکے اعلی کوالٹی زیادہ پیداوار حاصل کرسکتے ہیں مٹی میں زنک کے کھادکی افادیت زیادہ کیمائی تعامل کی وجہ سے کم رہتا ہے سیب کے نشونما میں فاس پورس پوٹاشیم یوران کیلشم آئرن میگا نزنگ غزائی عناصر کا کردار اداکرتی ہے سیب کے باغات کے انتظام میں مٹی کا تجربہ کرانا بنیادی عمل ہے اس سے زمین کی زرخیزی اور کیمائی حالت کا صحیح اندازہ ہوجاتاہے سیب کے باغات میں نامیاتی اور غیر نامیاتی کھادوں کی اہمیت سیب کے باغات میں فولاد یا آئرن کی اہمیت اور استعمال سیب کے نشونما میں غزائی عناصر کا کردار سیب کے باغات میں یوران کی اہمیت اور استعمال زنگ کے باغات میں اہمیت پر تفصیلی خطاب کیا سمینار میں علاقے کے زمینداروں باغات پودوں اور درختوں کے بیماریوں سے متعلق سوالات کئے اور زراعت آفیسران نے جوابات دیئے اور آخر میں مسلم لیگ ن کے رہنما سعداللہ ترین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا زراعت آفیسران اور زمینداروں کو ظہرانہ بھی دیا گیا۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں