پشین، برما میں روہنگیا مسلمانوں پر جاری ظلم کیخلاف نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 15 ستمبر 2017 21:22

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء) برما میں روہنگیا مسلمانوں پر جاری ظلم و بربریت اور تشددکیخلاف نیشنل پریس کلب پشین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں سمیت سول سوسائٹی اور مذہبی رہنماؤں نے بھی شرکت کی مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جس پر روہنگیا حکومت اور اقوام متحدہ کیخلاف نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈپٹی چیئرمین کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز عبدالحمید بلیدی ڈپٹی سیکرٹری سنی ایکشن کمیٹی مولانا عبداللہ فاروقی سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب اوستہ محمد ریاض حسین لانگاں صدر نیشنل پریس کلب وسیم احمد راجپوت اور ڈپٹی سیکرٹری سمیع ترین نے کہا کہ روہنگیامسلمانوں کی نسل کشی پر اقوام متحدہ سمیت دیگر تنظیموں کا خاموشی لمحہ فکریہ ہے جس طرح کی ظلم و بربریت کا مظاہرہ برما میں مسلمانوں پر کیا جارہا ہے اسکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی دنیائے عالم بلخوص عالم اسلام کی خاموشی تشویشناک ہے صرف زبانی کلامی مذمت سے کام نہیںچلے گا اقوام متحدہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و بربریت کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کریں ۔

(جاری ہے)

آخر میں مظاہرین نے برمی حکومت ،اقوام متحد اور آنگ سانگ سوچی کیخلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے برمی سفارتخانے کو بند اور سفیرکو ملک بدر کرنے مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں