پشین، دوسراآل پاکستان خان شہیدعبدالصمدخان اچکزئی فٹ بال ٹورنامنٹ

افتتاحی میچ میں افغان کلب چمن نے پشین افغان کوواحدگول سے ہرادیا

پیر 11 ستمبر 2017 23:37

پشین، دوسراآل پاکستان خان شہیدعبدالصمدخان اچکزئی فٹ بال ٹورنامنٹ
پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) دوسراآل پاکستان خان شہیدعبدالصمدخان اچکزئی فٹ بال ٹورنامنٹ پشین 2017ء کاافتتاحی میچ میں افغان کلب چمن نے پشین افغان کوواحدگول سے ہرادیامہمان خصوصی پشتونخوامیپ کے مرکزی کمیٹی کے رکن اور رکن صوبائی اسمبلی سیدلیاقت آغاتھے۔ جنہوںنے رسمی کک لگاکرباقاعدہ ٹورنامنٹ کاافتتاح کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان، میئر پشین سیدشراف آغا، بی ایف اے کے نائب صدرسردارحنیف سرگڑھ ،ٹورنامنٹ آرگنائزرملک حمیداللہ ترین ،گل محمد ودیگرمہمان موجودتھے اس موقع پرمہمان خصوصی ایم پی اے سیدلیاقت آغا، محمد عیسی روشان ، سردار حنیف سرگڑھ ، ملک حمید اللہ ترین ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھیلوں کے ذریعے ہی ہم نئی نسل کو منفی سرگرمیوں سے بچاسکتے ہیں اور کھیلوں کے میدان آباد کرنے سے قوموں کا مستقبل صحت مند معاشرے کے تشکیل کی ضمانت ہے حکومت کھیلوں کے فروغ اورکھلاڑیوں کی فلاح بہبودکیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے کیونکہ کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں اور تندرست و توانا افراد ہی قوموں کا مستقبل بہتر بناسکتا ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل زئی و خیلی کو طاق میں رکھ کر علاقے میں امن و امان کیلئے کردار ادا کریں کیونکہ کھیلوں کے ذریعے محبت ، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے انہوںنے نوجوان کھیل کو د کے ساتھ تعلیم پر بھی توجہ مرکوز رکھیں کیونکہ تعلیم کے بغیر ملک و قوم کی ترقی ممکن نہیں خان شہیدعبدالصمد خان اچکزئی صحت مندمعاشرہ کے خواہاں تھے انہی نوجوانوں سے ملک و قوم کا مستقبل وابستہ ہے اور آپ نے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کو فروغ دیکر زئی و خیلی اور نفرتوں کا خاتمہ کیاجاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیموں کی ٹورنامنٹ میں شرکت خوش آئند ہے اور اس سے دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہونگے اور فٹبال کھیل کی پذیرائی حاصل ہوگی اور نوجوان نسل کو کھیلوں کے میدان آباد کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں بروئے کار لانا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں