شہر میں امن وامان کی بہتر صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیںکیا جائیگا، ڈی پی او پشین

سماج دشمن عناصر کو انکے بلوں سے نکال کر کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا

پیر 11 ستمبر 2017 23:31

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک سلیم لہڑی نے کہا کہ شہر میں امن وامان کی بہتر صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیںکیا جائیگا سماج دشمن عناصر کو انکے بلوں سے نکال کر کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا شہر میں پولیس کی پیدل اور موبائل گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے الحمد اللہ شہر کے حالات کافی بہتر اور مثالی ہے شہربلخصوص پولیس ایر یا میں اشتہاری ملزمان اور جرائم پیشہ عناصر کو جگہ نہیں دی جائیگی پولیس گشتوں میں اضافے کے باعث شہر سے چوری ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا خاتمہ ہوگیا ہے پولیس خود کو عوام کی خادم سمجھے ڈیوٹی میںغفلت کرنے والے پولیس اہلکاروں کے سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنا ہی پولیس کی ذمہ داری ہے ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں