کراچی، علاقے میں امن وامان کی صورتحال مثالی ہے علاقے سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، منیر احمد کاکڑ

سماج اور امن دشمن قوتوں کیخلاف گھیرہ تنگ کردیا گیا ہے قانون سے بالا تر کوئی نہیں علاقے میں غیر فعال چار لیویز چیک پوسٹوں کو فعال کر دیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر کاریزات

پیر 11 ستمبر 2017 22:53

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) اسسٹنٹ کمشنر کاریزات منیر احمد کاکڑ نے کہا کہ علاقے میں امن وامان کی صورتحال مثالی ہے علاقے سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے سماج اور امن دشمن قوتوں کیخلاف گھیرہ تنگ کردیا گیا ہے قانون سے بالا تر کوئی نہیں علاقے میں غیر فعال چار لیویز چیک پوسٹوں کو فعال کرکے شہر اور مضافات میں لیویز چیک پوسٹوں پر نفری بڑھا دی گئی ہے مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھ کر علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل سخت کردیا گیا ہے عوام کی جان و مال کی حفاظت اور انہیں تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے لیویز فورس تمام تر سہولیات سے آراستہ ہے کاریزات ہمارا مشترکہ گھر ہے اور گھر کی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتے ہیں علاقے کے عوام انہتائی باشعور اور انتظامیہ کا ساتھ دینے والے لوگ ہیں عوام کی خدمت کرنے سے دلی سکون اور ذہن مطمئن رہتا ہے امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں