پشین ،آبنوشی اسکیم میں بڑے پیمانے پر خرد برد، عوام کو ریلیف نہ مل سکا، پی بی 8 کے منتخب ایم پی اے نے عوام کو لالی پاپ دیدیا

جمعرات 7 ستمبر 2017 23:00

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 ستمبر2017ء)آبنوشی اسکیم میں بڑے پیمانے پر خرد برد، عوام کو ریلیف نہ مل سکا، پی بی 8 کے منتخب ایم پی اے نے عوام کو لالی پاپ دیدیا۔

(جاری ہے)

پانی کی شدید قلت کے باعث پشین حلقہ پی بی 8 کو ابنوی اسکیم کے تحت ایم پی اے کی جانب سے محلوں کے سطح پر دیئے جانیوالے چھوٹے بور ٹیوب ویلز عوام کو نہ مل سکے جس سے عوام سخت تشویش میں مبتلا ہے شہر میں چند منظور نظر افراد کو گھر میں ابنوسی اسکیم کے تحت ٹیوب ویلز فراہم کئے گئے شہریوں نے الزام لگایا ہے کہ جو ٹیوب ویلز محلوں کیلئے دیئے گئے تھے انہیں بھیج پر کئی اور دیہات میں لگادیئے گئے یہاں ٹیوب ویلز کی خرید وفروخت جاری ہے انہوں نے متعلقہ ایم پی اے سے اس ضمن میں فوری تحقیقات اور خرید و فروخت میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں