پاکستان کے تمام موجودہ بحرانوں کا حل ماضی کو بھولنا اور پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ بنانا ہے

،منتخب پارلیمنٹ ہی وہ جگہ ہونی چاہئے جہاں سے ملک کی داخلہ اور خارجہ سیاست کا فیصلہ ممکن ہو، ہماری افواج مضبوط ہیں،، امریکی صدرٹرمپ کے سنگین الزامات کو سنجیدگی سے دیکھتے ہوئے جوش کے بجائے ہوش سے کام لینا ہوگا، اگر جوش کی سیاست ہے تو بسم اللہ ملک کی بیس کروڑ عوام ہے امریکی جھنڈے اٹھاکر نذر آتش کریںگے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 6 ستمبر 2017 23:01

پشین/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 ستمبر2017ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کے تمام موجودہ بحرانوں کا حل ماضی کو بھولنا اور پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ بنانا ہے ،منتخب پارلیمنٹ ہی وہ جگہ ہونی چاہئے جہاں سے ملک کی داخلہ اور خارجہ سیاست کا فیصلہ ممکن ہو، ہماری افواج مضبوط ہیں، خفیہ ادارے ہر ملک میں آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں کوئی پاگل ہی کہے گا کہ ملک میں خفیہ ادارے نہ ہوں ، امریکی صدرٹرمپ کے سنگین الزامات کو سنجیدگی سے دیکھتے ہوئے جوش کے بجائے ہوش سے کام لینا ہوگا اگر جوش کی سیاست ہے تو بسم اللہ ملک کی بیس کروڑ عوام ہے امریکی جھنڈے اٹھاکر نذر آتش کردیںگے اور امریکہ مردہ باد کے نعرے بھی لگیں گے لیکن میری نظر میں اس سے کچھ نہیں ہوگا، دنیا میں ہر خطرے اور مسئلے کا حل مذاکرات ہے ۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ہماری پارٹی کی پوزیشن عوام کی مرضی پرہو گی ہم جمہوریت کے طلبگار لوگ ہیں عوام نے ووٹ دیا زندہ باد نہ دیا تو بھی زندہ باد، کوئٹہ چاغی کے ضمنی الیکشن جس انداز میںہوئے جو ٹھپے لگے اور دھاندلی ہوئی انکے ویڈیوز موجود ہیںالبتہ انجینئر عثمان بادینی کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سیاست کسی فرد کی نہیں ہوتی تاریخ انکو اس لئے معاف کرے گی کہ نواز شریف ملک کے ان سیاستدانوں میں سے ہے جن پر الزام ہے کہ وہ ملٹری کی سپورٹ سے سیاست میں آئے تا ہم اپنے تجربے سے کئی بار وزیر اعظم کی منصب پر فائز رہے بلکہ جمہوریت پسند شخصیت ہونے کی حیثیت سے وہ اس نتیجے پرپہنچے ہیں کہ ملک کی بقاء و ترویج اور ترقی کیلئے جمہوریت لازم و ملزوم ہے اور انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ عوام کی طاقت پر بھروسہ کرنا ہے جب ان سے نئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک تعلیم یافتہ انجینئر اور نواز شریف کا وفادار ہے باپ دادا سے مسلم لیگی ہے شریف آدمی ہے ۔

برما میں جاری ظلم اور بربریت سے متعلق سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ ظلم ظلم ہے جہاں بھی ہو قابل مذمت ہے ظلم جو کرتا ہے جس مذہب،دین اور مسلک کے ما ننے والوں کے ساتھ کرتا ہے اس کی ہم مذمت کرتے ہیں

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں