جمعیت علماء اسلام تحصیل حرمزئی شاگئی شنغری کے زیراہتمام شمولیتی جلسے کا انعقاد

پشتون لسانی پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں سیدعلاؤالدین آغانے 100افراد،ثناء اللہ نے 50افرادسمیت جمعیت میں شمولیت کااعلان کیا

منگل 5 ستمبر 2017 21:06

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2017ء) جمعیت علماء اسلام تحصیل حرمزئی شاگئی شنغری کے زیراہتمام شمولیتی جلسہ ہواجس میںبرسراقتدار پشتون لسانی پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں سیدعلاؤالدین آغانے 100افراداورثناء اللہ نے 50افرادسمیت جمعیت میں شمولیت کااعلان کردیاشمولیتی جلسے سے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانامحمدحنیف،سابق گورنرسیدمحمدفضل آغا،سابق وزیرمولاناعبدالباری آغا،مولاناعزیزاللہ حنفی،مولاناعبدالکریم آغا، مولانامحمدطاہر، مولانامحمدزکریامولاناحبیب اللہ آغاودیگرنے خطاب کیااس موقع پرسیدمحمدفاروق آغا،سیدشمس اللہ آغا،مفتی محمدنعمان،سیدجلیل باچاآغا،ملک علاؤالدین،حاجی طورجان،حاجی عزیزاللہ آغا،عبدالخادم خادم ودیگربھی موجودتھے،مقررین نے نئے شامل ہونے والوں کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے بروقت فیصلہ کیاپشتون لسانی پارٹی کی سیاستذیلی وخیلی تک محدودہوگئی،قوم کوتقسیم کردیاگیا،ریکارڈکرپشن کی گئی جس کااعتراف لسانی پارٹی کے حالیہ اسمبلی کے فلورپربیان ہے انہوں نے کہاکہ جماعت میں کارکنوں کوعزت دی جاتی ہے جمعیت مسلمانوں کی ترجمان جماعت ہے ماضی میں لسانی پارٹی کے لوگ یہ پروپیگنڈہ کرتے تھے کہ علماء کرام کاسیاست سے کیاتعلق ہے وہ خدمت نہیں کرسکتے لیکن آج بلوچستان کے عوام نے دیکھ لیاکہ قوم پرستوں سے علماء کرام بہترین خدمت کرسکتے ہیں علماء کرام نے ہروقت ملک وقوم کے خلاف سازشوں کوبے نقاب کیاہے عوام کی بلاتفریق خدمت کی ہے جمعیت کی خدمت کی بدولت آج صوبہ بھرمیں جوق درجوق لوگ جمعیت میں شمولیت اختیارکررہے ہیں پشین میں گزشتہ تین سال کے دوران ہزاروں افرادجمعیت میں شمولیت ہوچکے ہیںبدقسمتی سے پشتون لسانی پارٹی نے اقتدارمیں اپنامنشوراورنظریہ پس پشت ڈال دیااورچندخاندانوں کو مراعات سے نوازاجس کے باعث لسانی پارٹی کے کارکنان مایوس ہوگئے اورجمعیت میں شمولیت اختیارکررہے ہیں جس کاخیرمقدم کرتے ہیں،اس موقع پرسیدعلاؤالدین آغااورثناء اللہ پشتونخوامیپ سے مستعفی ہونے اورجمعیت میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ اقتدارمیں آنے کے بعدپشتونخوامیپ میں گروپ بندی،مفادات اورمخلص کارکنوں کودیوارسے لگانے کاسلسلہ شروع ہواہم نے پارٹی کے لئے بیش بہاقربانیاں دیں لیکن اس کے باوجودہمیں نظراندازکیاگیاوزراء نے صرف اپنے خاندانوں کواہم پوسٹوں پرتعینات کرنے اورکرپشن پرتوجہ دی جس کے باعث ہزاروں کارکنان مایوس اوربددل ہوگئے جلدمزیدلوگ بھی جمعیت میں شمولیت کااعلان کریں گے ہم لسانی پارٹی کے مخلص کارکنوں کودعوت دیتے ہیں کہ وہ علماء کرام کی صف میں شامل ہوجائیں اوراسلام وقوم کے لئے خدمت کریں۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں