قومی اہداف کے حصول کی خاطر اپنے غیور عوام کو مزید متحد ومنظم کرنا ہوگا، پشتونخواملی عوامی پارٹی

منگل 29 اگست 2017 23:20

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پشتون بلوچ مشترکہ صوبے کے ہر شعبہ زندگی میں دونوں اقوام کی برابری پر مزید عمل عملدرآمد اور اپنے قومی صوبے کے قیام اور اس میں عوام کی جمہوری اقتدار قائم کرنے کیلئے مسلسل منظم جدوجہد لازمی ہے اور ہر شعبہ زندگی میں اپنے غیو ر عوام کو مسائل ومشکلات سے نجات قومی واک واختیار کے حصول میں ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان ، ضلعی معاون سیکرٹری نعمت اللہ خان ، علاقائی سینئر معاون ظاہر خان ، لالا محمد اسماعیل ،میونسپل کمیٹی سرانان کے کونسلر نادر شاہ لالا اور دا د محمد نے کلی ہیکلزئی میں ابتدائی یونٹوں کے مشترکہ جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گزشتہ رپورٹ پیش کی گئی اور اس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پشتونخوا وطن میں قومی دلیری اور سیاسی بیداری کی لہر پشتونخوامیپ کے اکابرین ، قیادت ، رہنمائوں ، کارکنوں ،ہمدردوں کی طویل جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے اگر خدانخواستہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی پشتونخوا وطن کی جغرافیائی و قومی مفادات کے تحفظ اور ملی وحدت ملی تشخص کی بحالی اور قومی واک واختیار کے حصول کی فکر اور جدوجہد پر ڈٹ نہ جاتے تو آج ہمیں سیاسی معاشی ثقافتی اور جغرافیائی طور پر مزید بدترین تباہی وبربادی کا سامنا کرنا پڑتا اور مادری زبان سمیت اپنے اقدار سے بھی محروم ہوچکے ہوتے ۔

لہٰذا پشتونخوامیپ اور ان کی قیادت کے خلاف دن رات تعصب اور دروغ گوہی پر مبنی پروپیگنڈے کی وجہ پشتونخوامیپ کی تاریخی جدوجہد ہے جس نے اپنے ملت کو سیالی اور برابری کی جدوجہد کی راہ پر گامزن کرکے اس سے قومی شناخت دی ۔لہٰذا قومی اہداف کے حصول کی خاطر اپنے غیور عوام کو مزید متحد ومنظم کرنا ہوگا اور پارٹی کے صفوں کو مزید توسیع دیتے ہوئے اپنے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگااور ہر سطح پر ہر قسم کے منفی عناصر اور منفی رویے اور کام سے اپنے آپ کو دور رکھ کر عوام کی خدمت مظلوم کی حمایت اور ظلم کے خلاف جدوجہد میں فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں