پاکستانی امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں ،صوبے کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا

پیر 28 اگست 2017 23:07

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2017ء) رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا نے کہا کہ پاکستانی امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں صوبے کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے صوبائی حکومت کھیل کی فروغ کیلئے سختی سے اقدامات کررہی ہے کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے سے ہی منشیات جیسی ناسور کو ختم کیا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسٹ ہاؤس پشین میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان صدر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ملک حمید اللہ ترین گل محمد بدو نعمت اللہ افغان محمد اکرم اور نصراللہ بھی شریک تھے مختلف امور زیر غور آئے اور مختلف فیصلے صادر ہوئے اجلاس میں اتفاق رائے سے پشین شہر کے عوام کیلئے دوسرا آل پاکستان خان شہید فٹ بال ٹورنامنٹ 2017کا اعلان کیا گیا ٹورنامنٹ کا آغاز 10 ستمبر کو تاج لالا اسٹیڈیم میںہوگا ٹورنامنٹ پاکستان فٹبال فیڈریشن، بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن ڈی ایف اے پشین کی تعاون سے منعقدکیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی رابطہ کمیٹی گراؤنڈ کمیٹی استقبالیہ کمیٹی و تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں