پاکستانی امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنیوالے لوگ ہیں،صوبے کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے

حکومت کھیل کی فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے، کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے سے ہی منشیات جیسے ناسور کو ختم کیا جاسکتا ہے ایم پی اے پشتونخواملی عوامی پارٹی سید لیاقت آغاکا اجلاس سے خطاب

پیر 28 اگست 2017 22:09

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اگست2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا نے کہاہے کہ پاکستانی امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں صوبے کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے صوبائی حکومت کھیل کی فروغ کیلئے سختی سے اقدامات کررہی ہے کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے سے ہی منشیات جیسی ناسور کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

وہ بروز پیر ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسٹ ہاؤس پشین میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے اجلاس میں خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان صدر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ملک حمید اللہ ترین گل محمد بدو نعمت اللہ افغان محمد اکرم اور نصراللہ بھی شریک تھے مختلف امور زیر غور آئے اور مختلف فیصلے صادر ہوئے اجلاس میں اتفاق رائے سے پشین شہر کے عوام کیلئے دوسرا آل پاکستان خان شہید فٹ بال ٹورنامنٹ 2017کا اعلان کیا گیا ٹورنامنٹ کا آغاز 10 ستمبر کو تاج لالا اسٹیڈیم میںہوگا ٹورنامنٹ پاکستان فٹبال فیڈریشن، بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن ڈی ایف اے پشین کی تعاون سے منعقدکیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی رابطہ کمیٹی گراؤنڈ کمیٹی استقبالیہ کمیٹی و تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں