بلدیاتی اداروں کو اختیارا ت دیئے بغیر مقامی سطح پر عوامی مسائل میں کمی لانا ممکن نہیں، محمد عیسیٰ خان روشان

منگل 22 اگست 2017 22:31

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ خان روشان نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو اختیارا ت دیئے بغیر مقامی سطح پر عوامی مسائل میں کمی لانا ممکن نہیں کیونکہ گائوں اور یونین کونسل کی سطح پر بلدیاتی اداروں کے نمائدے ہی بنیادی مسائل کی نشاندہی بہترین طریقے سے کرسکتے ہیں اور بلدیاتی نمائندے ہی عوام کے درمیان ہوتے ہیںاور دن رات ان کو علاقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوتے ہیں۔

وہ یونین کونسل کے چیئرمینوں اور یونین کونسل کے سیکرٹریوں کے مشترکہ نمائندہ اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر چیف افیسر فضل قادر مندوخیل ،ڈی او صاحبزادہ نقیب اللہ برشور کاریزات ودیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونین کونسلوں کے چیئرمینوں اور ان کے سیکرٹریوں کو ابھی تک بلدیاتی اداروں کے اختیارات اور دوسرے مسائل حل کرنے کے حوالے سے ہونیوالی کوششوں سے آگاہ کیا گیا ۔

اور انہیں آئندہ بجٹ بروقت بنانے سمیت مختلف امور پر افیسران نے بریفنگ دی اور ان کے سوالات کے جواب دئیے گئے ۔ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر یونین کونسل کے منتخب نمائندے اپنے اجلاسوں کے انعقاد کو بروقت یقینی بناکر عوام کے مسائل کی نشاندہی اور انہیں حل کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیںاور بجٹ میں اجتماعی سکیموں کو ترجیح دیکر عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیںاور ہر علاقے میں موجود علاقائی ،قبائلی اور منفی تضادات سے بالاتر ہوکر باہمی مشاورت سے اپنا کام جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر بلدیاتی اداروں کے نمائندوں نے صوبائی وزیراعلیٰ ، وزراء اور افیسروں سے ملاقاتیں کرکے ان پر حقیقی صورتحال واضح کردی ہے ۔ اور بلدیاتی اداروں کو مکمل اختیارات دینے ان کے فنڈز میں اضافہ ، چیئرمینوں اور کونسلروں کے اعزازیہ اور دفتروں کی کمی سمیت دوسرے مسائل حل کرنے پر ہمیشہ زور دیا ہے اور صوبائی حکومت اور ان کے نمائندوں نے مختلف امور پر یقین دہانی کراتے ہوئے وعدے کیئے ہیں ۔

لہٰذا ان اہداف کے حصول کیلئے مزید جدوجہد ضروری ہے کیونکہ جب تک بلدیاتی اداروں کو اختیارات دیکر انہیں مستحکم نہیں بنایا جاتا اس وقت تک مقامی سطح پر عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوسکتے ۔ لہٰذا بلدیاتی اداروں کے موجودہ نمائندوں نے متحد ومنظم ہوکر اپنی کوششیں ہر سطح پر جاری رکھنے ہونگے ۔ تاکہ بلدیاتی اداروں کے بروقت قیام ، بروقت ان کے انتخابات اور اختیارات کے حصول کو ممکن بنا کر نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل کرنے کی بنیاد مستقل بنیادوں پر رکھا جاسکیں۔

انہوںنے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے تمام چیئرمینوں ، ڈپٹی چیئرمینوں اور ہر کونسل کے اراکین کیلئے اعزازیہ کی منظوری ضروری ہے صوبائی حکومت نے اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کے مطالبات کو جلد سے جلد تسلیم کرلیں ۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی اداروں کی صوبائی سطح کی کمیٹی جب بھی صوبے کے تمام اراکین کا نمائندہ اجلاس بلائینگے تو تمام چیئرمینوںنے اس میں اپنی شرکت یقینی بنانی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں