حکومت تعلیم کا معیار بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے، صوبائی سیکرٹری اطلاعات
سرکاری تعلیمی اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈے اور انہیں ناکام کرنے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار تعلیم کے بجٹ میں سب سے زیادہ اضافہ کیا گیا اور سرکاری تعلیمی اداروں کی بحالی اور اس میں معیاری تعلیم کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، اساتذہ اجلاس سے خطاب
منگل 22 اگست 2017 00:10
(جاری ہے)
اجلاس سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد زمان ترین ، ڈپٹی ایجوکیشن افیسر حاجی اکبر خان ، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی رحیم اللہ سمیت مختلف ہیڈ ماسٹروں نے خطاب کیا ۔
اجلاس میں تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل ومشکلات ، اساتذہ وطلباء کی حاضری ، سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور مختلف کمیٹیوں کی تشکیل اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس سے ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی مخلوط حکومت کی جانب سے اس صوبے کی تاریخ میں پہلی بار تعلیم کے بجٹ میں سب سے زیادہ اضافہ کیا گیا اور سرکاری تعلیمی اداروں کی بحالی اور اس میں معیاری تعلیم کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔ لہٰذا اب ضروری ہے کہ ان مواقعوں سے فائدہ اٹھاکر اپنے ضلع کے تعلیمی اداروں کو مزید بہتری کی راہ پر گامزن کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع پشین میں نئے پرائمری سکولوں ، مڈل سکولوں ، ہائی سکولوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور اب بھی مختلف علاقوں میں مزید سکولوں کی مزید ضرورت ہے اور صوبائی حکومت کی جانب سے سیکنڈری سکولوں کے کھولنے سے ہمارے طلباء وطالبات کو مزید آسانیاں پیدا ہونگی ۔ لہٰذا ہائی سکولوں کے سربراہوں پر سب سے زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ اور انہیں اپنی علمی صلاحیت اور دانش کو بروئے کار لاکر اپنے سکولوں میں معیاری سکولوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کلسٹر پروگرام سے مربوط سکولوں کی بھی رہنمائی کریں۔ اور تعلیم کو عام کرنے کی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا قومی فرض ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی یافتہ معاشرے کے بغیر ترقی ممکن نہیںبلکہ ہر شعبہ زندگی میں آگے جانے کیلئے تعلیم یافتہ ،قابل باصلاحیت اور ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت ہے ۔پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ترقی کی راہیں کھولنے کیلئے تندہی سے کام کرنا ہوگا ، ڈی جی نادرا محمد کاشف اقبال پشین
محکمہ خوراک نے بلوچستان کے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ،نو ر محمد دمڑ
صوبائی حکومت کا بلوچستان کے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ
ًبلدیاتی سسٹم کو مضبوط اور فعال بناکر اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی جائیں، میئر سردار اکبر ترین ..
پشین یکم مئی عالمی یوم مزدور کے مناسبت سے ریلی نکالی گئی
پشین لیویز نے منشیات، ڈکیتی اور راہزنی سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب اور مفرور اشتہاری ملزمان گرفتار ..
طوفانی ژالہ باری نے تباہی مچادی کسان محمد انور طوفانی
پشین، تمام لائن ڈیپارٹمنٹس دفتری امور کو حسن طریقے سے انجام دیں، ڈپٹی کمشنر
پشین، داخلہ مہم کے دوران 17591 بچوں اور بچیوں کو سکول میں داخل کروایا، ڈی ای او
پشین سیکورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن دو دہشتگرد ہلاک
تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان ترقیاتی سکیموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اقدامات کریں، ڈپٹی کمشنر
پشین : لیویز اہلکار کو شہید کرنیوالے 2 دہشتگرد آپریشن میں ہلاک
پشین سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ