جشن آزادی کے موقع تحفظ عامہ برقرار رکھنا ہمارا فرض ہے،ملک سلیم لہڑی

جمعرات 10 اگست 2017 23:40

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2017ء) ضلعی پولیس آفیسرپشین ملک سلیم لہڑی نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع تحفظ عامہ برقرار رکھنا ہمارا فرض ہے 70ویں یوم آزادی کو شایاں شان طریقے سے منایا جائیگا ہمیشہ زندہ قومیں ہی آزادی کی خوشیاں مناتی ہیںرواں سال پشین میں جشن آزادی کی تیاریاں اور خوشیاں دیکھ کر دل جذبہ ملت سے سرشار ہوتا ہے وطن کی آزادی کیلئے ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں اس سرزمین پر جنم دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبائلی عمائدین کی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر شہر میں جگہ جگہ پولیس کے ناکے لگالر سیکورٹی کے انتظامات سخت کئے جائینگے خوشی کے اس موقع پر کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرئینگے امن دشمن عناصر پر کڑی نظر ہے انہوں نے کہا کہ خوشی کے اس موقع پر پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں عوام حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے آپس میں بھائی چارہ قائم کرکے جشن آزادی کی تیاریوں میں بڑچڑھ کر حصہ لیں۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں