کلی امیر آباد کو گزشتہ دوماہ سے پانی کی فراہمی معطل،عوام بلبلا اٹھے،حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل

بدھ 9 اگست 2017 23:47

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اگست2017ء) کلی امیر آباد کو گزشتہ دوماہ سے پانی کی فراہمی معطل،عوام بلبلا اٹھے،حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل۔

(جاری ہے)

پشین کے علاقے کلی امیر آباد میں سرکاری ٹیوب ویل سے علاقے کو گزشتہ دو ماہ سے پانی کی سپلائی معطل کردی گئی ہے جس سے علاقہ مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پانی کی بندش سے ٹینکرز مافیا کے مزے ہی مزے ہے فی ٹینکی کی قیمت سات سو روپے سے تجاوز کرگئی ہے جس سے غریب طبقہ سخت پریشان ہے پانی نایاب ہونے کے باعث علاقہ کربلا کا منظر پیش کررہا ہے علاقہ مکینوں نے حکام بالا سے کلی امیر آباد میں نظرمحمد کے نام سے منسوب سرکاری ٹیوب ویل کو فعال کرنے اور علاقے کو پانی کی مکمل فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں