موجودہ حکومت میں قوم پرستوں اور مذہب پرستوں نے عوام کو مایوسی کے سوا ہ کچھ نہیں دیا ، حاجی علی مدد جتک

پشتون بلوچ کے نام پر قوم پرستوں نے سیاست کرکے نفرت کے بیج بوئے ، راہنماء پیپلزپارٹی

ہفتہ 5 اگست 2017 21:09

ُپشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2017ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ موجودہ حکومت میں قوم پرستوں اور مذہب پرستوں نے عوام کو مایوسی کے سوا ہ کچھ نہیں دیا پشتون بلوچ کے نام پر قوم پرستوں نے سیاست کرکے نفرت کے بیج بوئے پشتون بلوچ کے نعرے لگانیوالے جھوٹے اور دھوکے باز ہیں موجودہ صوبائی گورنمنٹ عنایت اللہ کاریز اور وڈھ تک محدود ہے صوبائی حکومت 2013ء کے الیکشن میں عوامی مینڈیٹ سے نہیں بلکہ ٹپے لگاکر سلیکشن کی مینڈ ٹ پر منتخب ہوئے ہیں اور افسوس منتخب ہوتے ہی ایوانوں میں ملک کے خلاف زہر اگلنے لگے 2018ء پاکستان پیپلز پارٹی کا دور ہوگااور وہ د ن دور نہیں جب ان قوم پرستوں اور مذہب پرستوں کو بھاری اکثریت سے شکست دیکر ضمانتیں ضبط کرادئینگے جعلی ٹپے لگانیوالے پشتون قوم پر ستوں نے موقع پاکر سب سے پہلے سابق سنیٹر مرحوم سرور خان کاکڑ کے گھر سے ڈرتے ہوئے انکے بھتیجے سابق صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اسفندیار کاکڑ پر من گھڑت الزامات لگا کر انکے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروائے گئے یہ قوم پرستوں کا پہلا کارنامہ نہیں بلکہ میرے خلاف بھی مختلف ہتھکنڈے استعمال کئے ہیں اس وقت مجھ پر ان مذہب اور قوم پرستوں کی ایماء پر 23مقدمات درج کئے گئے ہیں وفاقی حکومت کی کارکردگی تو صرف بڑے بیانات اور اعلانات تک محدود ہوکر رہ گئی ہے شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ چھ ماہ میں بجلی کی مکمل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردئینگے اگر ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا تو انکا نام بدل دینا تو آج سے آپکا نام ’’دروغزن‘‘(جھوٹا) ہے چھوٹے میاں صاحب !! ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی دفتر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اسی موقع پر مرکزی رہنما ڈاکٹر گوہر اعجاز خان کاکڑ ،مرکزی رہنما لالا یوسف خان خلجی، پی پی پی کوئٹہ کے ضلعی صدر بابو اختر شاہوانی، صوبائی رہنما جمال ناصر آغا،ضلعی صدر انور آغا اور جنرل سیکرٹری نادر خان کاکڑ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ پشتون ایک غیرت مند اور محب وطن قوم ہے پشتون جب زبان کرتا ہے توپھر سر کٹ جائیگا لیکن وہ اپنی بات سے پیچھے نہیں ہٹے گا قوم اور مذہب پرستوں نے گزشتہ چالیس پچاس سالوں سے اسلام اور پشتونستان کے نام پر قوم کو اندھیرے میں رہ کر انہیں صرف دھوکہ دیا ہے جب گورنر پشتون ہے اور کابینے میں بھی زیادہ تعداد پشتونوں کی ہے تو اس کے باوجود بھی پشتوں کیلئے کام نہ کرنا سراسر ظلم ہے کیا اس دن کیلئے پشتون قوم نے انہیں ووٹ دیئے پشتون بھائیوں سے کہتا ہوں کہ وہ ان ڈبل گیم کرنیوالے سے دور رہے جو بھارت اور افغانستان دونوں کے وفادار ہیں ہم صرف اپنے پیارے وطن پاکستان کی بات کرتے ہیں تبدیلی ہمیشہ عوامی قوت سے آتی ہے قوم پرست عوام کو غلام دیکھنا چاہتی ہے وہ یہ نہیں چاہتے کہ علاقے میں صحت تعلیم کے ادارے اور شعبے فعال ہو چند قوم پرستوں نے سازش کے تحت پشتون بلوچ کو آپس میں لڑاکر انکے درمیان نفرتیں اور دوریاں پیدا کی پھر ان قوم پرستوں نے ’پونم ‘ پیدا کی جو صرف ظہرانے اور عشائشہ کیلئے بنی تھی ہمارے دور میں کوئی شناختی کارڈ بلاک نہیں تھا اور افغانستان ایران سے بہتر تعلقات تھے لیکن آج ہمارے ہمسایہ ممالک ہم سے ناراض ہے یہودی لابی کے ایجنٹ عمران خان ملک میں یہودی نظام لانا چاہتا ہے عمران خان کو بھی جلد نااہل قرار دیا جائیگا سی پیک کا تحفہ ہمیں سابق صدر آصف علی زرداری نے دیا جس کا مقصد صوبہ بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن اور صوبے سے نفرتوں کو ختم کرنا تھا اسی موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قومی قبائلی سربراہ و سابق ضلعی ناظم ڈاکٹر گوہر اعجاز خان کاکڑ نے کہا کہ ملک کی خاطر جان قربان کرنیوالے پاک فوج،پولیس اور لیویز اہلکاروں کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں اسلام آباد میں بیٹھے نادرا آفیسران کس بناء پر پشتونوں کے شناختی کارڈ بلاک کرتے ہیں وہ اپنے ارد گرد ضلعی اور صوبائی ہیڈ کوارٹروں میں موجود آفیسران اور عملے کی جانچ پڑتال کیوں نہیں کرتے پشین کے دیہاتوں میں 24گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں کرپٹ سیاستدان نواز شریف سے چھٹکارا دلایا پشین تا یارو ڈبل روڈ کی چار بار افتتاح ہوئی لیکن روڈ نہ بن سکا پیپلز پارٹی شہدا ور غریبوں کی پارٹی ہے ذوالفقار علی بھٹو نے غریب اولس کیلئے اپنی جان کی قربان دی اور ہماری محترمہ شہید رانی بینظیر بھٹو کو اس لئے شہید کیا گیا کہ اسکا قصور صرف یہ تھا کہ وہ غریب عوام کی لیڈر اور انکے لئے روٹی کپڑہ اور مکان چاہتی تھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مشن کو جاری رکھتے ہوئے اگلے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرئینگے قوم پرست پارٹی کے سربراہ اور انکی جماعت کی جانب سے جب نعرہ لگتاتھا ’’لہ بولانہ تر چترال ‘‘ ’’توپ لنگر کہ ۔

پہ لاہور یے برابر کہ ‘‘کہاں دفن ہوگئے یہ نعرے ہم تعصب کی بات نہیں کرتے کتنے پشتون اس صوبے میں آباد ہیں لیکن افسو س پشتون کو یکجا کرنے کے دعویدار نے اپنے ہی گھر کے افراد کو اسمبلی میں بیٹھا کر کوئٹہ سے عنایت اللہ کاریز تک گیس پائپ لائن بھیچوایا کیا صوبے میں کوئی اور پشتون نہیں تھا جو اپنے بھائی کو گورنر بنایا یہ معلوم نہیں کہ کب یہ قوم پرست افغانستان بھاگ جائے قوم پرست پارٹی کا سربراہ تنخواہ دار ہے کبھی کسی کے گود میں تو کبھی کسی کے اب پشتونوں کو شرم نہیں ہوگی جو ان تمام تر صورتحال سے واقف ہونے کے باوجودانہیں ووٹ دینگے عائشہ گلالئی پر لعنت بھیجتاہوں جو اپنے آپکو پشتون کہتی ہے نواز شریف کی نااہلی کے بعد اب عمران خان کی باری ہے۔

جلسے سے پی پی پی کے مرکزی رہنما اور خلجی قومی اتحاد کے سر براہ لالا یوسف خان خلجی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بھائی چارے کی پارٹی ہے پارٹی میں شمولیت اس بنیاد پر ہوئی کہ پشتون مراعات نہیں عزت چاہتے ہیں بلوچستان سندھ پنجاب اور افغانستان میں بھی پشتونوں کو تنگ کیا جارہا ہے جس سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا ہے پشتونستان اور اسلام کچھ نہیں ہے یہ صرف جھوٹے نعرے ہے سب کو ملکر پاکستان پیپلز پارٹی کی کمر مضبوط کرنی ہوگی دیگر قوم پرست اور مذہب پرست فرعون ہے پہلے انکے گارڈ سے ملنا ہوگا پھر پی ایس سے موقع ملا تو پھر ان سے ملاقات ہوگی صوبے کے دیگر جماعتوں میں تنگ نظری بہت ہے ہماری وسیع سوچ اور وسیع طرز سیاست کرتے ہیں عوام کو درپیش مشکلات سے پاکستان پیپلز پارٹی ہی نجات دلاسکتی ہے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں