ہر شعبہ زندگی میں ترقیاتی کاموں کے مثبت اثرات اب نمایاں ہورہے ہیں ، سردار مصطفی خان ترین

بدھ 2 اگست 2017 00:13

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ہر شعبہ زندگی میں ترقیاتی کاموں کے مثبت اثرات اب نمایاں ہورہے ہیں ، غیور عوام ہمارے چار سال کی ترقی کے کاموں کی ماضی کے حکمرانوں کے 20سا ل سے موزانہ کرے تو بھی انہیں واضح فرق ملے گا۔ کیونکہ ماضی کے نام نہاد نمائندوں نے عوامی خزانے کو بدترین کرپشن اور لوٹ مار کا ذریعہ بنایا جبکہ موجودہ صوبائی حکومت کے دور میں عوام کی خدمت اورخوشحالی کو ترجیح دی گئی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان ، ایم پی اے سید لیاقت آغا ، میونسپل کارپوریشن پشین کے میئر سید شراف آغااور شمس جمال نے تراٹہ شرقی علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جس میں علاقے کے معتبرین اور پارٹی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور بالخصوص تراٹہ کے تمام علاقوںمیں نئے خان شہید فیڈر کی تکمیل پر پارٹی رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا ۔

مقررین نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت کے دور میں پہلی بار ہر شعبہ زندگی میں عوام کی رائے کو مد نظر رکھ کرفنڈز کو خرچ کیا جارہا ہے اور عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمے کو ترجیحی قرار دی گئی ہے ضلع پشین کے ہرعلاقے میں بلا تمیز بڑے بڑے شاہراہوں کی تعمیر ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، پرائمری ، مڈل اور ہائی سکولو ں کی تعمیر ومنظوری ، زراعت کے شعبے میں زمینداروں کے ساتھ مل کر ترجیحات کا تعین ، پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے تالابوں کی تعمیر ، پائپوں کی فراہمی اور ڈیموں کی تعمیر اور کاریزوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ بجلی کی سہولتوں کی فراہمی،سرکاری ہسپتالوں کو فعال بنانے اور طلباء وطالبات ، مریضوں اورکھلاڑیوں کے مشکلات کے خاتمے کے اقدامات اور پشین یونیورسٹی کیمپس ، پشین لاء کالج اور پشین خواتین یونیورسٹی کیمپس کے قیام کے بہترین اقدامات عوام کے سامنے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں حکومتی رٹ کی بحالی ہر علاقے میں بلا تمیز عوام کے سرومال کی حفاظت کے اقدامات اور لاقانونیت ، بدامنی کے خاتمے ، چوری ڈکیتی اور عوام دشمن اقدامات میں ملوث عناصر کے خلاف ہر سطح پر کارروائی نے عوام کا مورال بلند کیا ۔ اور خوف وہراس ودہشت کی ماحول کو ختم کرکے عوام کو جرات کے ساتھ اپنے مسائل بیان اور حل کرنے کی راہ پر گامزن کردیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ زئی وخیلی اور دروغ گوہی کی بنیاد پر عوام کو تقسیم کرنے اور پر امن ماحول کو خراب کرنے والے عناصر کوضلع پشین کے عوام نے متحدومنظم ہوکر ہمیشہ کیلئے مسترد کردیا ہے ۔ اور غیور عوام نے ہمیشہ پارٹی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایسے عناصر کیخلاف بھرپور آواز بلند کی ہے جو قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہاکہ پشتونخوامیپ پشتونخوا وطن کے تمام عوام کی نمائندہ پارٹی ہے جو عوام کو درپیش ہرسطح پر مشکلات کے خاتمے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہی ہے اور جو عناصر پشتونخوامیپ اور ان کی قیادت وکارکنوں کیخلاف دروغ گوہی پر مبنی پروپیگنڈے کرتے رہتے ہیں انہیں درحقیقت یہاں کے غیور عوام نے مسترد کیا ہے اور غیور عوام کو ان کی عوام دشمنی پر مبنی پالیسی واقدامات اور کرپشن ولوٹ مار اور ذاتی وگروہی مفادات کیلئے ان کی سازشیں تمام عوام کو یاد ہیں جنہوں نے ہر سرکاری محکمہ کو تنزلی کا شکار بنا کرعوام کو اندھے کنویں میں دھکیل دیا تھا اور غریب عوام کو بدترین مایوسی میں مبتلاکرکے ان پر ترقی اور خوشحالی کے دروازے بند کیئے ۔

اسی وجہ سے موجودہ صوبائی حکومت کو ہر شعبہ زندگی میں نئی شروعات کرنی پڑی ۔اور آج اس کے مثبت اثرات ہر علاقے میں برسرزمین موجو د ہیں۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں