ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی ، پارلیمنٹ کی بالادستی اور عوام کے حق حکمرانی لازمی ہے،رہنماء پشتونخوملی عوامی پارٹی

جمہوریت، قوموں کی برابری اور ان کے قومی حقوق اور وسائل پر مکمل واک واختیار سے ہی ملک مستحکم ہوسکتا ہے جمہوریت کیخلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی ،شمولیتی جلسے سے خطاب

پیر 31 جولائی 2017 23:33

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2017ء) پشتونخوملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی ، پارلیمنٹ کی بالادستی اور عوام کے حق حکمرانی لازمی ہے ۔ جمہوریت، قوموں کی برابری اور ان کے قومی حقوق اور وسائل پر مکمل واک واختیار سے ہی ملک مستحکم ہوسکتا ہے ۔ جمہوریت کیخلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی ۔

ان خیالات کااظہار پشتونخوامیپ کے صوبائی سیکرٹری صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال ، صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ چیئرمین محمدعیسیٰ روشان ، ایم پی اے سید لیاقت آغا ، ضلعی معاون عبدالحق خان ، پارٹی رہنماء سید علاوالدین آغا، سید اکبر آغا ، حاجی سید قطب الدین اورخدائے نور خان نے کلی کربلا میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جمعیت ( ف) ، اے این پی اور پی پی پی سے 108افراد نے مستعفی ہوکر پشتونخوامیپ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ مقررین نے کہا کہ پشتونخوامیپ اور اس کے قائدین نے روز اول سے عوام کے حق حکمرانی اور حقیقی جمہوریت کیلئے مسلسل جدوجہدکرتے ہوئے عوام کے حقوق واختیارات پر کبھی سودا بازی نہیں کی ہیںاور نہ کسی کو کرنے دینگے ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کو 26سال تک بغیر آئین کے رکھا گیا اور مختلف حیلوں اور بہانوں سے مختلف عناصر حکمرانی کرتے رہے جبکہ 73کے آئین کے بننے کے بعد ان استعماری اور استحصالی ٹولے نے عوام کی حق حکمرانی کو تسلیم نہیں کیا بلکہ اس کے بعد دو مارشل لائوں اور بار بار جمہوری حکومتوں کو توڑنے اور آئین میں اپنے مرضی کے غلط ترامیم کے ذریعے ہمیشہ جمہوریت اور عوام کے حق حکمرانی پرشب خون مار کر اسے نام نہاد قومی مفادات کا نام دیتے رہے ۔

جبکہ در حقیقت ان آمر اور ان کے کاسہ لیس قوتوں کو ہمیشہ قوموں کی برابری کی بنیاد پر جمہوری پاکستان اور اس میں عوام کی حقیقی حکمرانی قابل قبول نہیں تھی ۔ لہٰذا ملک کی 70سالہ تاریخ ہمیشہ بحرانوں سے دوچار رہا اور اب پھر جمہوریت ،جمہوری اداروں، پارلیمنٹ کی بالادستی ، آئین وقانون کی حکمرانی اور تمام اداروں کی استحکام کی راہ پر چلنے والے حالات کو شعوری طور پر خراب کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں جسے سیاسی اورجمہوری قوتوں نے مل کر ناکام بنانا ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کی جانب سے تحفظات کے باوجود سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرکے ملک کو جمہوری انداز میں چلانے کا اقدام قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میںہمیشہ استعماری ،استحصالی اور ظالم وجابر قوتوں اور ان کے کاسہ لیسوں نے مصنوعی بحران پیداکرکے جمہوری او ر جمہوریت پر حملہ آور ہوکر ملک کو حقیقی جمہوریت اور عوام کی ترقی وخوشحالی ، قوموں کی برابری اورآئین وقانون کی حکمرانی ، پارلیمنٹ کی بالادستی کی راہ سے دور کرکے ان مخصوص عناصر کی اپنی غیر آئینی غیر قانونی حکمرانی کیلئے حیل جواز پیداکرنے کی سازشیں اس ملک کی تاریخ کا سیاہ باب ہے ۔

لہٰذا موجودہ ملکی اور بین الاقوامی حالات مزید ایسے سازشوں کی متحمل نہیں ہوسکتی بلکہ ہر ادارے اور ہر ایک نے عقل سلیم سے کام لیتے ہوئے ملکی آئین کے اندر رہ کر اپنے فرائض انجام دینے ہونگے ۔ اور ملک میں حقیقی جمہوریت کے مستقل قیام کو ماننا ہوگا اور اس کے بغیر کوئی چارہ کار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری موجودہ صوبائی حکومت کی چار سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہیں ہم نے عوام سے جو وعدے کیئے تھے ان وعدوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہر شعبہ زندگی میں ترقیاتی کاموں کا جال برسرزمین نظر آرہا ہے اور غیور عوام نے ماضی کے حکمرانوں کے 20سے 40کو بھی یاد رکھنے ہونگے اور غیور عوام ماضی کے حکمرانوں کی سالہا سال کی حکمرانی کا ہمارے چار سال کے حکومت کی کارکردگی سے ہر شعبہ زندگی میں موازنہ کریں۔

انہوں نے کہاکہ ہر معاشرے میں ایسے عناصر موجود ہوتے ہیں جو غریب عوام کے ذہنوں میں وسوسے ڈال کر انہیں تذبذب میں ڈال کر اپنے ذاتی وگروہی مفادات کیلئے سرگرداں رہتے ہیں اور معاشرے کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر نہیںچھوڑتے ۔ لہٰذا غیور عوام اپنے ووٹ کی قدر وقیمت کو سمجھتے ہوئے آئند ہ بھی ایسے نمائندوں کاانتخاب کرے جو اپنے آپ کو اپنے خدا ، اپنے ضمیر اور اپنے عوام کو جوابدہ سمجھتے ہیں پشتونخوامیپ کے رہنماء ، عہدیدار ہر سطح کے منتخب نمائندے اور کارکن اپنے عوام کی ہر سطح پر خدمت کرتے ہوئے اپنے عوام کے سامنے جوابدہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں