پشین، سے اسمگلنگ کی مکمل روک تھام اولین ترجیح ہے،بریگیڈیر ندیم سہیل

ہفتہ 29 جولائی 2017 21:41

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2017ء)بریگیڈیر ندیم سہیل نے کہا کہ پشین اوانکے مظافاتی علاقوں سے اسمگلنگ کی مکمل روک تھام اولین ترجیح ہے ایف سی کو مکمل اختیارات حاصل ہے کہ وہ غیر قانونی اسمگلنگ اور عوامی شکایات کا آزالہ کرنے کیلئے ہمہ وقت ہائی الرٹ رہے سفارش اور بلیک میلنگ کسی صورت قبول نہیں پشین بالخصوص بارڈرسے اسمگلنگ کا مکمل خاتمہ کرکے دم لینگے اسمگلنگ جیسی ناسور کی بیخ کنی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے وہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کررہیے تھے اس موقع پر میجر اکبر لیفٹنٹ کرنل حسن مختار اعوان بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے کہاکہ سماج وعوام دوشمن قوتوں پر کھڑی نظر ہے پر آمن پشین اور انکے مضافات کو کسی کے ہاتھوں خراب نہیں ہونے دینگے ایف سی کے نوجوان سردی گرمی ویخ بستہ ہواوںکی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی خدمات سرانجام دینے کیلے دن رات صف آول دستے کا کردار ادا کرنے میں اپنی مثال اپ ہے انہوں نے کہاکہ اسمگلروںکو چاہیے کہ وہ غیر قانونی اسمگلنگ سے دستبردارہوایف سی ملک کی سالیمیت اور انکی بقاء کیلے کیسی قربانی دینے سے گریز نہیں گریکی ۔

۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں