شہر کی پرامن فضاء کو ہر گز خراب نہیںہونے دینگے ،ڈی پی او پشین ملک سلیم لہڑی

منگل 25 جولائی 2017 23:09

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) ڈی پی او پشین ملک سلیم لہڑی نے کہا کہ شہر کی پرامن فضاء کو ہر گز خراب نہیںہونے دینگے پولیس کی ہر مشکوک پر گہری نظر ہے عوام پولیس کو اپنا سمجھ کر انکے ساتھ تعاون کا سلسلہ برقرار رکھیں ڈسٹرکٹ گھر کی مانند ہے اور گھر کی حفاظت ہر انسان کا فرض بنتا ہے ڈسٹرکٹ میں عوام اور پولیس یک جان ہوچکی ہے شہر کی صورتحال کے پیش نظر جہاں جہاں پولیس ناکوں کی ضرورت پڑھی وہاں چیک پوسٹ قائم کرئینگے علاقے میں جرائم کسی صورت برداشت نہیں کرئینگے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے پولیس نے جرائم پیشہ سماج اور امن دشمن عناصر کیخلاف گھیرہ تنگ کردیا ہے پولیس جدید سہولیات سے آراستہ اور کسی بھی واقعے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے شہر میں پیدل اور موبائل گشتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے عوام کی جان ومال کی تحفظ نہ صرف ہماری ذمہ داری ہے بلکہ ہمارا فرض بھی ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روحانی بلا تعطل برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس شہر کے اہم شاہراہوں پر تعینات کردیا گیا ہے جس سے ٹریفک کی صورتحال کافی بہتر ہوچکی ہے ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی عوام کی خدمت سے دل کو سکون ملتا ہے عوام کو چاہئے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کا سلسلہ برقرار رکھے تاکہ شہر میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر پیدا نہ ہوسکے قانون سے بالاتر کوئی نہیں قانون سب کیلئے یکساں ہے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں