سرانان کے قریب ٹریفک حادثہ ،جواں سالہ لڑکی جاں بحق، پانچ افراد زخمی

اتوار 23 جولائی 2017 22:40

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) سرانان کے قریب ٹریفک حادثہ ،جواں سالہ لڑکی جاں بحق، پانچ افراد زخمی۔

(جاری ہے)

آمدہ اطلاعات کے مطابق سرانان کے قریب سید حمید کراس کے مقام پر دو گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں سترہ سالہ بی بی گل بشرہ ولد عبدالمنان موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ پانچ افراد محمد عیسیٰ ولد محمد عالم قوم علیزئی سکنہ چمن حاجی نصراللہ ولد محمد عالم بی بی راحیلہ ولد محمد عالم نعمت اللہ سکنہ چمن اور پہلوان ولد حاجی منان قوم نورزئی سکنہ چمن زخمی ہوگئے لیویز نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو کوئٹہ ریفرر کیا جبکہ ٹوڈی گاڑی نمبر BCL-347 اور ٹوڈی گاڑی نمبر MN-1214کو قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں