بلوچستان میں پیپلزپارٹی دو دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ، صو بائی صدر بے اختیار ہیں،ملک شوکت علی کاکڑ

جمعہ 21 جولائی 2017 22:13

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر شیر محمد ترین سابق ضلعی نائب صدر ملک شوکت علی کاکڑ ٹکٹ ہولڈر عبدالوہاب بارگزئی اختر محمد کامریڈ صابر کاکڑ اور دیگر عہدیداروں نے نیشنل پریس کلب پشین میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پیپلزپارٹی دو دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے صو بائی صدر علی مدد جتک بے اختیار ہیں پارٹی میں سمگلروں کو شامل کیا گیا ہے انہوں نے ڈسٹرکٹ کے عہدیداروں کا نوٹیفیکیشن مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پارٹی کے دو صدر قبول نہیں کرئینگے پشین سے ایک نام نہاد شخص جو کہ سینیٹرڈاکٹر عبدالقیوم سومرو کا ذاتی دوست ہے اس کو صوبائی کابینہ میں سفارش پر لیا گیا ہے نام نہاد شخص نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سمگلنگ کرتا ہے اور ڈسٹرکٹ میں پارٹی آفس کھول کر دن رات منشیات استعمال کررہے ہیں جس کے ثبوت بھی موجود ہیں انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو جلوس کی شکل میں کوئٹہ لے جا کر الیکشن کمیشن بلوچستان کے دفتر کے سامنے غیر اعلانیہ اور غیر قانونی مظاہرہ کرایا گیا پی پی پی کے جیالے پارٹی کی ساکھ کو خراب نہیں ہونے دینگے جبکہ شہید محترمہ بی بی کے مشن کوہر حال میں جاری رکھیں گے پاکستان پیپلزپارٹی پشین ،خانوزئی،برشور،بوستان،حرمزئی،سمیت تمام علاقے کے کارکنان ضلع کے نئے عہدیداروں کا نوٹیفیکیشن یکسر مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ NA260 پر سنیٹر ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے صوبائی کابینہ کے نام نہاد عہدیداروں میں پیسے تقسیم کئے انہوں نے بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی ہے کہ سنیٹر ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو کو بلوچستان آنے پر پابندی لگائی جائے ورنہ ضلع پشین کے کارکنان کوئٹہ میں سخت احتجاج اور مظاہرے کرئیگی اور 2018ء کے الیکشن میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں