ْ پشین ، گاڑی کی ٹکر سے شخص جاں بحق ،اوستہ محمد میں نوجوان خود کوگولی مار کر خودکشی کرلی

ہفتہ 15 جولائی 2017 22:01

پشین /اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2017ء) ضلع پشین کے علاقے یارو کراس کے قریب گاڑی کی ٹکر سے زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ اوستہ محمد میں ایک شخص نے خود کوگولی مار کر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع پشین کے قریب یارو کراس پر گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کی شناخت فیض محمد ولد جمال الدین عمر 40 قوم توخی سکنہ بوستان سے ہوئی ہے ۔دوسری جانب اوستہ محمد کے علاقے کیٹل فارم تھانہ کی حدود میں نوجوان معشوق علی عمرانی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی مزیدتفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں