تعلیم وصحت کے منصوبوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، صحت مند ،تعلیم یافتہ قومیں ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں ،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 6 جولائی 2017 23:25

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2017ء) ڈپٹی کمشنر بالاچ عزیز بلوچ نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کے منصوبوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ صحت مند اور تعلیم یافتہ قومیں ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں ،ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے منصب کا چارج سنبھالنے کے بعد ضلعی آفسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)کا چارج سنبھالنے والے نصراللہ یوسفزئی بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور محکمہ صحت کے ذمہ داران اپنے فرائض کوایمانداری سے نبھائیں تاکہ ہم بھی ترقی یافتہ اقوم میں شامل ہوں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ علاقے میں امن امان کی صورت حال کافی بہتر ہے جس کو مزید بہتر بنانے کے لئے پولیس اور لیویز اہلکاروں کے گشت میں اضافہ کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

اور منشیات فروشوں کی سرکوبی کے لئے بھی ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا ۔عوام دشمن عناصرسے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ عوام کو زندگی کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔عوامی شکایات کے ازالے اورعلاقے میں قیام امن کی مثالی صورتحال میںمزید بہتری کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں ۔ بالاچ عزیز بلوچ نے کہا کہ پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کوپولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے تاکہ آئندہ آنے والی نسلیںعمر بھرکی معذوری سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں