پشین ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف علاقہ مکینوں کا یارو واپڈا گریڈ اسٹیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 5 جولائی 2017 23:08

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2017ء) پشین کے علاقے خنائی بابا میں بجلی کی بندش اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف علاقہ مکینوں نے یارو واپڈا گریڈ کے سامنے ٹائرز نذر آتش کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ واپڈا عملے سمیت ضلعی انتظامیہ کیخلاف سخت نعرہ بازی بھی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عالمگیر لالا ڈاکٹر حبیب اللہ داد محمد نقیب اللہ مفتی امین اللہ قاری مجیب الرحمن ولی خان نثار احمد اور دیگر مقررین نے کہا کہ علاقے کی ذرائع معاش زراعت سے وابستہ ہے 24گھنٹوں میں ہمیں ڈھائی گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ بجلی بل بھی بروقت جمع کرواتے ہیں بجلی نہ ہونے کے باعث زراعت تباہی کے دانے پر پہنچ گئی ہے جبکہ زمیندار نان شبینہ کا محتاج ہوچکے ہیں صوبائی حکومت کی عدم توجہی کے باعث خنائی بابا پسماندگی کے دلدل میں پھنس چکا ہے بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے زمینداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے باغات اور فصلیں مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے گزشتہ تین ماہ سے خنائی بابا کے عوام بجلی کی بندش اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے شکار ہیں واپڈا گریڈ اولس کیلئے ہے ایکسین اور ایس ڈی او کیلئے نہیں مظاہرین نے واپڈا عملے سمیت ضلعی انتظامیہ کیخلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے حکام بالا سے خنائی بابا میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا بصورت دیگر دس مئی سے احتجاجی تحریک چلائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں